CWG 2022: ہندوستان نے لان بالس میں جیتا تاریخی گولڈ، خاتون ٹیم نے رقم کی تاریخ
CWG 2022: ہندوستان نے لان بالس میں جیتا تاریخی گولڈ، خاتون ٹیم نے رقم کی تاریخ ۔ تصویر : PTI
Commonwealth Games 2022: ہندوستانی خواتین کی لان بالس ٹیم نے منگل کو ویمن فورس (ٹیم آف فور) ایونٹ میں جنوبی افریقہ کو 17-10 سے شکست دے کر دولت مشترکہ کھیلوں میں تاریخی گولڈ میڈل جیتا ۔
نئی دہلی : ہندوستانی خواتین کی لان بالس ٹیم نے منگل کو ویمن فورس (ٹیم آف فور) ایونٹ میں جنوبی افریقہ کو 17-10 سے شکست دے کر دولت مشترکہ کھیلوں میں تاریخی گولڈ میڈل جیتا ۔ ہندوستان کی ٹیم پہلی مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں ویمن فورس فارمیٹ کے فائنل میں پہنچی اور گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہی۔ لولی چوبے، پنکی، نینمونی سیکیا اور روپا رانی ٹرکی پر مشتمل ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دی۔
ایک موقع پر ہندوستانی ٹیم 8-2 سے آگے تھی، لیکن تھابیلو موہانگو (لیڈ)، گریگیٹ کالٹز (سکینڈ)، ایسمی کرگر (تھرڈ) اور جوہانا سنیمن (اسکپ) نے 8-8 پر برابری کر دی۔ تاہم ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنا حوصلہ برقرار رکھا اور آخری تین راؤنڈ جیتے۔
بتادیں کہ کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کو اب تک 10 میڈل مل چکے ہیں۔ ہندوستان نے چار گولڈ، تین سلور اور تین برانز میڈل جیتے ہیں۔
ہندوستانی جوڈو کھلاڑیوں ایل سشیلا دیوی اور وجے کمار یادو نے پیر کو کامن ویلتھ گیمز میں بالترتیب خواتین کے 48 کلوگرام اور مردوں کے 60 کلوگرام زمرے میں سلور اور برانز میڈل اپنے نام کیا ۔ سشیلا کو فائنل میں انتہائی قریبی مقابلے میں جنوبی افریقہ کی مشیلا وائٹ بوئی نے 4.25 منٹ میں ہرایا ۔ چار منٹ کے مقررہ وقت میں دونوں جوڈو کھلاڑی کوئی پوائنٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے ۔ اس کے بعد وائٹ بوئی نے گولڈن پوائنٹس حاصل کر کے میچ جیت لیا۔ دوسری جانب یادو نے ایپون سے پوائنٹس حاصل کرکے سائپرس کے پیٹروس کو شکست دی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔