آئی پی ایل-2021: نہیں کھیلیں گے ڈیل اسٹین، کرکٹ سے لی ’چھٹی‘، ریٹائرمنٹ پر کہی یہ بڑی بات
ڈیل اسٹین (Dale Styen) نے کرکٹ سے بریک لیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی ایل -2021 نہیں کھیلوں گا، لیکن ریٹائر نہیں ہوا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 03, 2021 01:58 AM IST

آئی پی ایل-2021: نہیں کھیلیں گے ڈیل اسٹین، کرکٹ سے لی ’چھٹی‘، ریٹائرمنٹ پر کہی یہ بڑی بات
جوہانسبرگ: رائل چیلنجرس بنگلورو کے جنوبی افریقی تیزگیند باز ڈیل اسٹین نے آئی پی ایل 2021 سیزن سے دستبردارہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 37 سالہ گیند باز نے ٹویٹر پر اس فیصلے کے تعلق سے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا ارادہ کسی دیگر فرنچائزی کے لئے کھیلنے کا نہیں ہے بلکہ انہوں نے یہ فیصلہ کرکٹ سے مختصر وقت کے لئے وقفہ لینے کے لئے کیا ہے۔
ڈیل اسٹین نے کہا ’’میں چھوٹا سا پیغام دینا چاہتا ہوں۔ میں اس سال ہونے والے آئی پی ایل میں بنگلورو کے لئے حاضر نہیں رہوں گا۔ میں کسی دوسری ٹیم کے ساتھ کھیلنے پر بھی غور نہیں کر رہا ہوں اور میں یہ فیصلہ کچھ وقت کے لئے کرکٹ سے وقفے کے سبب لیا ہے۔ میرے فیصلےکوسمجھنے کے لئے آپ بنگلورو کا شکریہ۔ میں ریٹائر نہیں ہو رہا ہوں‘‘۔ واضح رہے کہ ڈیل اسٹین آئی پی ایل 2020 میں بنگلورو کے لئے صرف تین میچوں میں کھیلنے کے لئے اترے تھے، جہاں انہوں نے 11.40 کی اکنامی ریٹ سے سے ایک وکٹ لیا تھا۔ ڈیل اسٹین نے آئی پی ایل میں 95 میچ کھیلے ہیں اور ان کے نام 97 وکٹ درج ہیں۔ اس عظیم گیند باز کا اکنامی ریٹ 7 رن فی اوور سے بھی کم ہے۔
Cricket tweet 🏏
Just a short message to let everyone know that I’ve made myself unavailable for RCB at this years IPL, I’m also not planning on playing for another team, just taking some time off during that period.
Thank you to RCB for understanding.
No I’m not retired. 🤙
— Dale Steyn (@DaleSteyn62) January 2, 2021
واضح رہے کہ ڈیل اسٹین کا آئی پی ایل کیریئر سال 2015 سے ہی نیچے کی طرف جارہا ہے۔ سال 2015 میں ڈیل اسٹین نے 6 میچوں میں محض 3 وکٹ لئے۔ 2016 میں وہ صرف ایک میچ کھیل پائے۔ سال 2017 اور 2018 میں وہ آئی پی ایل کا حصہ ہی نہیں بنے تھے۔ 2019 میں ڈیل اسٹین 2 میچ کے بعد ہی زخمی ہوگئے۔ سال 2015 سے ہی ڈیل اسٹین کا اکنامی ریٹ بھی کافی زیادہ رہا ہے۔ انہوں نے 8 رن سے بھی زیادہ فی اوور رن لٹائے ہیں۔ ساتھ ہی اب ان کی عمر بھی ہوگئی ہے، اس لئے وہ آر سی بی کی پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا پاتے۔
ڈیل اسٹین کا کیریئر
واضح رہے کہ ڈیل اسٹین نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 799 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ان کے نام ٹسٹ میں 439، ونڈے میں 196 وکٹ درج ہیں۔ ٹی-20 انٹرنیشنل میں بھی ڈیل اسٹین نے 64 وکٹ حاصل کئے ہیں۔