ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کے ہندو کرکٹر دانش کنیریا کا پھر پی سی بی پر امتیازی سلوک کا الزام، کہی یہ بڑی بات

انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ کی وجہ سے تاحیات پابندی کا شکار ہونے والے دانش کنیریا نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 31, 2020 08:48 PM IST
  • Share this:
پاکستان کے ہندو کرکٹر دانش کنیریا کا پھر پی سی بی پر امتیازی سلوک کا الزام، کہی یہ بڑی بات
پاکستان کے ہندو کرکٹر دانش کنیریا کا پھر پی سی بی پر امتیازی سلوک کا الزام

لاہور: انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ کی وجہ سے تاحیات پابندی کا شکار ہونے والے دانش کنیریا نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا ہے۔ 39 سالہ دانش کنیریا نے عمر اکمل کی سزا میں 18 ماہ کی کمی کے حوالے سے ٹویٹ کیا کہ زیرو ٹولرینس پالیسی صرف دانش کنیریا کے لئے ہے دوسروں کیلیے نہیں، کوئی مجھے اس بات کا جواب دے گا کہ مجھ پر ہی کیوں تاحیات پابندی عائد کی گئی۔




انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ کی وجہ سے تاحیات پابندی کا شکار ہونے والے دانش کنیریا نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا ہے۔
انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ کی وجہ سے تاحیات پابندی کا شکار ہونے والے دانش کنیریا نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا ہے۔

دانش کنیریا نے کہا کہ دوسروں کے ساتھ ایسا کیوں نہیں کیا گیا، کیا یہ پالیسی صرف نسل، رنگ اور پس منظر کی وجہ سے ہوتی ہے، میں ایک ہندو ہوں اور مجھے اپنے پس منظراور دھرم پر فخر ہے۔ یاد رہے کہ کنیریا پر تاحیات پابندی انگلش بورڈ نے عائد کی تھی۔ پی سی بی رواں ماہ کے شروع میں بھی کنیریا کو مشورہ دے چکا کہ وہ پابندی میں کمی کیلیے انگلش بورڈ سے رجوع کریں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 31, 2020 08:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading