ہوم » نیوز » اسپورٹس

دانش کنیریا کا بڑا الزام، کہا- ہندو ہونے کی وجہ سے شاہد آفریدی نے میرے...

پاکستان کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا (Danish Kaneria) نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی انہیں بیت الخلا پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینک نہیں سکتا۔

  • Share this:
دانش کنیریا کا بڑا الزام، کہا- ہندو ہونے کی وجہ سے شاہد آفریدی نے میرے...
دانش کنیریا کا بڑا الزام، کہا- ہندو ہونے کی وجہ سے شاہد آفریدی نے میرے ساتھ کیا یہ برتاو

پاکستان کے سابق اسپنر دانش کنیریا (Danish Kaneria) نے شاہد آفریدی (Shahid Afridi) پر ان کے کیریئر کے دوران غلط برتاو کا الزام لگاتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ اس آل راونڈر کھلاڑی کے سبب انہیں محدود اووروں کے فارمیٹ میں زیادہ مواقع نہیں ملے۔ دانش کنیریا نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ان کے لئے اپنے مذہب سے اوپر آفریدی کے اس متعصبانہ برتاو کے پیچھے کی وجوہات کے بارے میں سوچنا مشکل تھا۔ دانش کنیریا سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ مذہبی تعصب کا شکار ہیں تو 39 سال کے اس سابق کھلاڑی نے کہا کہ جب ہم گھریلو کرکٹ میں ایک ہی ٹیم کے لئے کھیل رہے تھے یا جب میں یک روزہ ٹیم کا حصہ تھا، وہ ہمیشہ میرے خلاف تھے۔ اگر کوئی شخص ہمیشہ آپ کے خلاف ہو تو ایسی حالت میں مذہب کے علاوہ اور کیا وجہ ہوسکتی ہے۔


گزشتہ سال شعیب اختر نے دانش کنیریا کے اس دعوے کی حمایت کی تھی کہ مذہب کی وجہ سے ان کے ساتھ غلط برتاو کیا گیا تھا۔ دانش کنیریا نے کہا کہ اگر شاہد آفریدی نہیں ہوتے تو وہ 18 سے کہیں زیادہ یک روزہ میچ کھیلے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کی وجہ سے زیادہ ونڈے میچ نہیں کھیل سکا اور انہوں نے میرے ساتھ غلط برتاو کیا۔ جب ہم ڈپارٹمنٹ کرکٹ (گھریلو کرکٹ) میں کھیلتے تھے تب وہ کپتان تھے۔ وہ مجھے ہمیشہ ٹیم سے باہر رکھتے تھے اور یک روزہ ٹیم میں بھی ہمیشہ میرے ساتھ ایسا ہی کرتے تھے۔ وہ بے وجہ مجھے ٹیم سے باہر رکھتے تھے۔ کنیریا لمبے وقت تک ٹیم کا حصہ رہے، لیکن انہیں آخری الیون میں کم موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی دوسروں کی حمایت کرتے تھے، لیکن میری نہیں۔ بھگوان (خدا) کا شکر ہے کہ اس کے بعد بھی مجھے پاکستان کے لئے کھیلنے کا موقع ملا، اس کے لئے مجھے خود پر فخر ہے۔


پاکستان کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی انہیں بیت الخلا پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینک نہیں سکتا۔
پاکستان کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی انہیں بیت الخلا پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینک نہیں سکتا۔


لیگ اسپنر ہونا بھی بڑی وجہ

دانش کنیریا نے شاہد آفریدی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کی ایک اور وجہ یہ تھی کہ میں اسپنر تھا اور وہ بھی لیگ اسپنر۔ وہ ویسے بھی بڑے کھلاڑی تھے اور پاکستان کے لئے مسلسل کھیل رہے تھے، پھر بھی میرے ساتھ ایسا برتاو میری سمجھ سے بالاتر تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کہتے تھے کہ ٹیم میں ایک ساتھ دو اسپنر نہیں کھیل سکتے۔ میری فیلڈنگ پر بھی سوال اٹھایا جاتا تھا۔ آپ خود ہی بتائیے، اس وقت ٹیم میں کون سا کھلاڑی بے حد فٹ تھا؟ صرف ایک یا دو ایسے کھلاڑی ہوں گے۔ دانش کنیریا نے کہا کہ جب وہ بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلتے تھے، تب گھریلو ٹیم سے مجھے باہر کردیتے تھے۔

دانش کنیریا کو انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ کھیلتے وقت 2009 میں اسپاٹ فکسنگ کا قصور وار پایا گیا تھا۔ وہ اس معاملے میں طویل وقت س پی سی بی سے مدد کی گہار لگا رہے ہیں۔ وہ پھر سے کھیل سے جڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مذہب کا معاملہ نہیں اٹھانا چاہتا۔ میں صرف پی سی بی کی حمایت چاہتا ہوں۔ اگر وہ محمد عامر، سلمان بٹ کو واپسی کا موقع دے سکتے ہیں تو مجھے کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہاں میں نے ایک غلطی کی، لیکن ایسا دوسروں نے بھی کیا۔ وہ مجھے ٹوائلیٹ پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینک نہیں سکتے۔ میں نے طویل وقت تک پاکستان کی خدمت کی ہے اور اتنے سالوں کے بعد انہیں میری حمایت کرنی چاہئے۔
First published: May 16, 2020 06:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading