ہوم » نیوز » اسپورٹس

عالمی کپ سے قبل ڈیوڈ وارنرکولگا بڑا جھٹکا، آسٹریلیائی ٹیم نے چھین لی یہ جگہ

آئی سی سی عالمی کپ سے قبل نیوزی لینڈ کے ساتھ پریکٹس میچ کھیل رہی آسٹریلیائی ٹیم نے ڈیوڈ وارنرسے اوپننگ نہیں کرائی۔

  • Share this:
عالمی کپ سے قبل ڈیوڈ وارنرکولگا بڑا جھٹکا، آسٹریلیائی ٹیم نے چھین لی یہ جگہ
ورلڈ کپ سے پہلے ڈیوڈ وارنرکولگا جھٹکا۔

انڈین پریمیرلیگ کے 12 ویں سیزن میں اپنے بلے سے طوفان مچانے والے ڈیوڈ وارنرکو آسٹریلیائی ٹیم نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم نےعالمی کپ سے قبل ڈیوڈ وارنرسے اوپننگ (سلامی بلے بازی) چھین لی ہے۔ دراصل آسٹریلیائی ٹیم عالمی کپ کی تیاری کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم سے وارم اپ سیریزکھیل رہی ہے، جس میں وارنرکواوپننگ کرنے کے لئے نہیں اتارا گیا۔


ٹیم مینجمنٹ نے ڈیوڈ وارنرکوتیسرے نمبرپربلے بازی کےلئےاتارا۔ آسٹریلیائی ٹیم کےلئے کپتان ایرون فنچ اورعثمان خواجہ اننگ کا آغازکرنے کےلئے اترے۔ حالانکہ ڈیوڈ وارنر زبردست فارم میں ہیں، اس کے باوجود انہیں اننگ کا آغازنہیں کرنے دیا گیا، جس سے ان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔


زبردست فارم میں ہیں وارنر


ڈیوڈ وارنرنےآئی پی ایل میں بطورسلامی بلے بازسبھی کے ہوش اڑا دیئےتھے۔ وارنرنے آئی پی ایل کے اس سیزن میں 12 میچوں میں سب سےزیادہ 692 رن بنالئے۔ وارنرنےآئی پی ایل میں 8 نصف سنچری اورایک نصف سنچری لگائی۔ یہ اعدادوشمارثبوت ہیں کہ ڈیوڈ وارنر کتنی بہترین فارم میں ہیں، لیکن اس کےباوجود وارنرکوآسٹریلیائی ٹیم نےتیسرے نمبرپربلے بازی کےلئے بھیجا۔ اب ایسی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ ڈیوڈ وارنرعالمی کپ میں بھی تیسرے نمبرپربلے بازی کرسکتے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر (تصویر: آئی پی ایل ٹی -20)۔
ڈیوڈ وارنر (تصویر: آئی پی ایل ٹی -20)۔


دراصل وارنرکی غیرموجودگی میں عثمان خواجہ اورکپتان ایرون فنچ اوپننگ کررہے تھے۔ ایرون فنچ توپہلے سے ہی اوپننگ کرتے ہیں، لیکن وارنرکے نا ہونے پرعثمان خواجہ سے اوپننگ کرائی گئی اورانہوں نے خود کوثابت بھی کیا۔ وارنرنے ہندوستان کےخلاف ونڈے سیریزمیں دوسنچری اوردو نصف سنچری لگائی۔ وہیں پاکستان کےخلاف ابوظہبی میں ہوئی سیریزمیں عثمان خواجہ نے تین نصف سنچری لگائی۔ ایسے میں اب لگ رہا ہے کہ آسٹریلیائی ٹیم منیجمنٹ ورلڈ کپ میں عثمان خواجہ سے ہی اوپننگ کرانے کا من بنا رہا ہے۔

آسٹریلیائی ٹیم اگرعالمی کپ میں ڈیوڈ وارنرسے اوپننگ نہیں کرانے کا فیصلہ کرتی ہے تویہ اس بائیں ہاتھ کے بلےبازکے لئے بڑے جھٹکے کی طرح ہی ہوگا۔ اپنے کیریئرمیں وارنرنے صرف ایک بارنمبرتین پربلے بازی کی ہے۔ سال 2015 میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران ہی وہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف نمبرتین پربلے بازی کےلئےاترے تھے، جس میں انہوں نے 21 رن بنائے تھے۔
First published: May 06, 2019 07:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading