ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: دہلی نے آر سی بی کو دی بڑی شکست، اسٹوئنس اور رباڈا نے مچایا کہرام

دہلی کیپٹلس نے آر سی بی کو جیت کے لئے 197 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ دہلی کیپٹلس نے خطرناک گیند بازی کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلور کو 59 رنوں سے شکست دے دی۔

  • Share this:
IPL 2020: دہلی نے آر سی بی کو دی بڑی شکست، اسٹوئنس اور رباڈا نے مچایا کہرام
IPL 2020: دہلی نے آر سی بی کو دی بڑی شکست، اسٹوئنس اور رباڈا نے مچایا کہرام

شارجہ: مارکس اسٹوئنس کی طوفانی اننگ اور کگیسو رباڈا کی خطرناک گیند بازی کے دم پر دہلی کیپٹلس نے رائل چیلنجرس بنگلور کو 59 رنوں سے شکست دے دی۔ دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلورکو 197 رنوں کا ہدف دیا تھا، مگر وراٹ کوہلی کی ٹیم مقررہ اوور میں 9 وکٹ پر 137 رن ہی بنا سکی۔ پرتھوی شا، مارکس اسٹوئنس کی طوفانی بلے بازی کے طور پر دہلی نے مقررہ اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 196 رن بنائے تھے۔


دہلی کے اٹیک کے سامنے ٹک نہیں پائے وراٹ کوہلی کے بلے باز


دہلی کیپٹلس کے گیند بازوں کے سامنے آر سی بی کے بلے باز ٹک نہیں پائے اور ایک ایک کرکے ٹیم بکھر گئی۔ پہلے دیو دت، پڈیکّل، ایرون فنچ اور پھر اے بی ڈی ویلیئرس آوٹ ہوئے۔ 43 رن پر تین وکٹ گرنے کے بعد ایک اینڈ سے وراٹ کوہلی سے اننگ سنبھالنے کی کوشش کی، مگر دوسرے اینڈ پر معین علی آوٹ ہوگئے۔ 94 رن پر وراٹ کوہلی کے طور پر آر سی بی کو پانچواں جھٹکا لگا۔ کوہلی نے 39 گیندوں پر 43 رن کی اننگ کھیلی۔ کپتان کے پویلین لوٹنے کے ساتھ ہی آر سی بی کی رہی صحیح امید بھی ختم ہوگئی۔ واشنگٹن سندر 17، شیوم دوبے 11، اڈانا 1 اور محمد سراج 5 رن ہی بناسکے۔ کگیسو رباڈا نے 4 وکٹ لئے، جبکہ نارتیجے نے دو اور آر اشون نے ایک وکٹ لیا۔


رشبھ پنت اور اسٹوئنس کا کہرام

ایک وقت دہلی بھی مشکل میں آگئی تھی۔ مگر اس کے بعد رشبھ پنت اور مارکس اسٹوئنس نے جارحانہ بلے بازی شروع کی۔ دونوں کے درمیان نصف سنچری شراکت ہوئی۔ 179 رن پر دہلی کو رشبھ پنت کی شکل میں چوتھا جھٹکا لگا۔ رشبھ پنت نے 25 گیندوں پر 37 رن کی اننگ کھیلی۔ ان کے آوٹ ہونے کے بد اسٹوئنس نے اور زیادہ تیزی سے رن بنانے کی کوشش اور ناٹ آوٹ 53 رن کی اننگ کھیلی۔ اسٹوئنس نے 26 رن پر 6 چوکے اور دو چھکے لگا کر 53 رن بنائے۔ وہیں دوسرے اینڈ شیمرون ہیٹ مائر نے ناٹ آوٹ 11 رن کی اننگ کھیلی۔ محمد سراج نے دو، اسرو اڈانا اور معین علی نے ایک ایک وکٹ لئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 05, 2020 11:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading