ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: آئی پی ایل 2020 میں کمنٹری کر رہے ڈین جونس کی موت

آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی ڈین جونس (Dean Jones dies) کی ممبئی میں موت ہوگئی، ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ 

  • Share this:
بڑی خبر:  آئی پی ایل 2020 میں کمنٹری کر رہے ڈین جونس کی موت
بڑی خبر: آئی پی ایل 2020 میں کمنٹری کر رہے ڈین جونس کی موت

نئی دہلی: اپنی شاندار بلے بازی اور ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی کمنٹری کے لئے مشہور آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈین جونس کی موت ہوگئی ہے۔ ڈین جونس نے ممبئی میں آخری سانس لی۔ ڈین جونس اسٹار اسپورٹس کی کمنٹری ٹیم کا حصہ تھے اور وہ آئی پی ایل میں کمنٹری کر رہے تھے۔ ڈین جونس کی موت کی وجہ دل کا دورہ ہے اور وہ محض 59 سال کے تھے۔


ڈین جونس کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال


واضح رہے کہ ڈین جونس آئی پی ایل 2020 میں اسٹار اسپورٹس کے لئے ممبئی سے کمنٹری کر رہے تھے۔ ڈین جونس کمنٹری کی دنیا میں بے حد مشہور نام ہے۔ انہیں پروفیسر ڈینو کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ میلبورن میں پیدا ہوئے ڈین جونس نے آسٹریلیا کے لئے 52 ٹسٹ میچ کھیلے، جس میں انہوں نے 46.55 کی اوسط سے 3631 رن بنائے۔ ڈین جونس کا سب سے بہترین اسکور 216 رن تھا۔ ڈین جونس نے 11 سنچری لگائی اور وہ کپتان ایلن بارڈر کے پسندیدہ بلے بازوں میں سے ایک تھے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 24, 2020 06:16 PM IST