உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Commonwealth Games 2022: دیپک پونیا نے پاکستان کے محمد انعام کو ہراکر جیتا گولڈ

    Commonwealth Games 2022: ہندوستان کے ابھرتے ہوئے پہلوان دیپک پونیا نے پاکستان کے ریسلر محمد انعام کو شکست دے کر کامن ویلتھ گیمس 2022 میں گولڈ میڈل جیتا۔ کامن ویلتھ گیمس میں یہ ہندوستان کا 24واں میڈل ہے۔ ہندوستان کو اب تک 9 گولڈ، 8 سلور اور 7 برانز میڈل ملے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کے ابھرتے ہوئے پہلوان دیپک پونیا (86 کلو گرام) نے پاکستان کے ریسلر محمد انعام کو شکست دے کر کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل جیتا۔ کامن ویلتھ گیمس 2022 میں یہ ہندوستان کا 24واں گولڈ ہے۔ ہندوستان کو اب تک 9 گولڈ، 8 سلور میڈل اور 7 برانز میڈل ملے ہیں۔

      کشتی میں ہندوستان کی شاندار مہم

      دیپک پونیا سے پہلے ہندوستان کے اسٹار پہلوان اور اولمپک میڈل فاتح بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک نے ہندوستان کو شاندار آغاز دلایا جبکہ انشو ملک کو ڈیبیو کرتے ہوئے سلور میڈل ملا۔ ٹوکیو اولمپک کے برانز میڈل فاتح بجرنگ کا 65 کلو گرام میں اتنا دبدبہ رہا کہ پہلے دور میں ہی انہوں نے چار میں سے تین مقابلے جیتے۔ انہوں نے فائنل میں کناڈا کے لاچلان میکنیل کو 2-9 سے شکست دی۔ اس سے پہلے انگلینڈ کے جارج ریم پر تکنیکی برتری (0-10) سے جیت درج کرکے آسانی سے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

      وہیں ساکشی ملک نے 62 کلو گرام کے فائنل میں کناڈا کے اینی گونڈینیج گونجا لیس کو چت کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ یہ ساکشی کا کامن ویلتھ گیمس میں پہلا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل وہ کامن ویلتھ گیمس میں سلور اور برانز میڈل جیت چکی ہیں۔ وہیں انشو ملک نے 57 کلو گرام فری اسٹائل ٹورنا منٹ میں سلور میڈل جیت کر ملک کا کشتی میں کھاتہ کھولا۔ انشو ملک کو فائنل میں نائجیریا کی اوڈونایو فولاساڈے ایڈوکوریے سے 7-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

      اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ساکشی ملک آخری چار مقابلے میں کیمرون کی برتھے ایملیئینے ایٹانے اینگولے پر تکنیکی برتری سے 0-10 کی جیت سے فائنل میں پہنچ گئیں۔ ساکشی ملک نے کوارٹر فائنل میں بھی تکنیکی برتری سے جیت حاصل کی۔ انہوں نے اس شروعاتی مقابلے میں میزبان انگلینڈ کی کیلسے بارنیس کو شکست دی۔ گزشتہ چمپئن بجرنگ مورشس کے جین گلیانے جورس بانڈوو کو محض ایک منٹ میں شکست دے کر 0-6 کی جیت سے سیمی فائنل میں پہنچے۔ انہیں کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں دو منٹ سے بھی کم وقت لگا، جس کے لئے انہوں نے شروعاتی دور میں نورو کے لووے بنگھم کو گراکر 0-4 سے آسان جیت درج کی۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: