ریتوراج کی طوفانی نصف سنچری پر جھوم اٹھے دیپک چاہر، چنئی فینس نے خاص انداز میں منایا جشن

ریتوراج کی طوفانی نصف سنچری پر جھوم اٹھے دیپک چاہر، چنئی فینس نے خاص انداز میں منایا جشن

ریتوراج کی طوفانی نصف سنچری پر جھوم اٹھے دیپک چاہر، چنئی فینس نے خاص انداز میں منایا جشن

اس میچ میں گجرات کی ٹیم نے اپنی پہلی کامیابی تیسرے اوور میں ہی حاصل کی۔ ڈیون کانوے چھ گیندوں پر صرف ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Ahmadabad, India
  • Share this:
    آئی پی ایل 2023 کے پہلے مقابلے میں ریتوراج گائیکواڑ نے شاندار بلے بازی کی۔ انہوں نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف جارحانہ اندازمیں رن بنائے۔ اس میچ میں ریتوراج نے 50 گیندوں میں 92 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ انہوں نے اس دوران چار چوکے اور نو بہترین چھکے لگائے۔ چنئی کا اسکور 178 رن تک پہنچانے میں ان کا سب سے اہم اور بڑا رول رہا۔ ریتو راج اس اننگ میں چنئی کے لیے سبب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز تھے۔ ان کے بعد ٹیم کے لیے دوسرا سب سے زیادہ اسکور معین علی (23) بنائے۔

    ریتو راج اس میچ میں شروعات سے ہی بہترین فارم میں نظر آئے تھے اور صرف 23 گیندوں میں ہی اپنی نصف سنچری مکمل کرلی تھی۔ ایسے میں چنئی کے فینس خوشی میں جھوم رہے تھے اور ریتوراج کے ساتھی کھلاڑی بھی ان کی نصف سنچری کا جشن منارہے تھے۔ دیپک چاہر نے خاص انداز میں ریتوراج کی نصف سنچری کا جشن منایا۔ انہوں نے چنئی کی مقبول سیٹی ’پوڈو‘ بجاتے ہوئے گائیکواڑ کی نصف سنچری پر خوشی ظاہر کی۔

    خراب شروعات کے بعد گجرات نے کی واپسی

    اس میچ میں گجرات کی ٹیم نے اپنی پہلی کامیابی تیسرے اوور میں ہی حاصل کی۔ ڈیون کانوے چھ گیندوں پر صرف ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس وقت چنئی کا اسکور صرف 14 رنز تھا۔ اس کے بعد ریتوراج گائیکواڑ نے معین علی کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور تیز رنز بنائے۔ علی 17 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن تب تک وہ اپنا کام کر چکے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    گجرات ٹائٹنس کو پہلے ہی میچ میں لگا جھٹکا!فیلڈنگ کرتے ہوئے بری طرح زخمی ہوئے کین ولیمسن

    یہ بھی پڑھیں:

    گجرات کے ہوم گراؤنڈ پر دھونی کا دھماکہ، CSK کے کپتان نے رقم کی تاریخ، انجام دیا یہ کارنامہ

    اس کے بعد وکٹیں گرتی رہیں، لیکن گائیکواڑ جارحانہ انداز میں رنز بناتے رہے۔ وہ 18ویں اوور میں آؤٹ ہوئے، جب چنئی کا اسکور 151 رنز تھا۔ اس کے بعد شیوم دوبے نے 19 اور دھونی نے 17 رنز بنا کر چنئی کے اسکور کو سات وکٹوں پر 178 تک پہنچا دیا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: