ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: دہلی کیپٹلس کو بڑا جھٹکا، امت مشرا آئی پی ایل سے باہر

دہلی کیپیٹلس کے سینئر اسپنر امت مشرا انگلی میں چوٹ کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے باقی میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ دہلی کی ٹیم نے ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔

  • Share this:
IPL 2020: دہلی کیپٹلس کو بڑا جھٹکا، امت مشرا آئی پی ایل سے باہر
دہلی کیپٹلس کو بڑا جھٹکا، امت مشرا آئی پی ایل سے باہر

دبئی: دہلی کیپیٹلس کے سینئر اسپنر امت مشرا انگلی میں چوٹ کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے باقی میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ دہلی کی ٹیم نے ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔ جمعہ کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف میچ میں نتیش رانا کے ایک شاٹ پر گیند پکڑنے کی کوشش میں امت مشرا کی انگلی میں چوٹ لگ گئی تھی۔ حالانکہ انہوں نے اس کے بعد بھی گیندبازی جاری رکھی اور شبھمن گل کا وکٹ لیا۔ شارجہ میں کھیلے گئے اس میچ میں انہوں نے 14رن دے کر ایک وکٹ لیا تھا۔ دہلی میں اپنے بیان میں کہا کہ امت مشرا اب اس چوٹ کے سلسلہ میں ماہرین سے مشورہ کریں گے۔ دہلی کی ٹیم ان کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرتی ہے۔

رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف میچ میں مشرا کی غیرموجودگی میں اشون کے ساتھ اکشر پٹیل حتمی 11  کھلاڑیوں کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مشرا آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملہ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے نام 160 وکٹ ہیں اور ان کے آگے لست ملنگا (170) ہیں۔ امت مشر ا کے پاس اس بار آئی پی ایل میں سب زیادہ وکٹ لینے والا گیند باز بننے کا موقع تھا۔



اکشر پٹیل کو مل سکتا ہے موقع


امت مشرا کے باہر ہونے کا مطلب ہے کہ پیر کو رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف دوسرے اسپنر کے طور پر آر اشون کے علاوہ اکشر پٹیل کو موقع مل سکتا ہے۔ فرنچائزی امت مشرا کے متبادل کے طور پر بھی کسی کھلاڑی کو جوڑ سکتی ہے، ایسے میں شارٹ نوٹس پر ایس متھن، شبھم سنگھ اور انکت سونی میں سے کسی کو بلایا جاسکتا ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 05, 2020 06:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading