ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: ایشانت شرما ہوئے آئی پی ایل سے باہر، امت مشرا کے بعد دہلی کیپٹلس کو دوسرا جھٹکا

دہلی کیپٹلس کو پہلے ہی امت مشرا (Amit Mishra) کے طور پر بڑا جھٹکا لگ چکا تھا۔ مانا جارہا ہے کہ ٹیم کے اسٹار گیند باز ایشانت شرما (Ishant Sharma) آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔ حالانکہ فرنچائزی نے ابھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: ایشانت شرما ہوئے آئی پی ایل سے باہر، امت مشرا کے بعد دہلی کیپٹلس کو دوسرا جھٹکا
بڑی خبر: ایشانت شرما ہوئے آئی پی ایل سے باہر، امت مشرا کے بعد دہلی کیپٹلس کو دوسرا جھٹکا

نئی دہلی: دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals) آئی پی ایل (IPL 2020) کے 13 ویں سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ دہلی پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے اور اب اسے خطاب کا مضبوط دعویدار مانا جا رہا ہے۔ مگر اس سے پہلے ٹیم کو بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امت مشرا کے بعد ٹیم کے اسٹار گیند باز ایشانت شرما (Ishant Sharma) آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔ حالانکہ فرنچائزی نے ابھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے، مگر فرنچائزی نے انڈین پریمیئر لیگ گورننگ کونسل کو خط لکھ کر ایشانت شرما کو رپلیسمنٹ کے لئے کہا ہے۔ ایشانت شرما آئی پی ایل کے اس سیزن میں صرف ایک میچ ہی کھیل پائے گی۔ انہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ کھیلا تھا۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ ایشانت شرما کے ریپلیسمنٹ کے لئے آئی پی ایل جی سی کو خط لکھا گیا ہے۔


دہلی کیپٹلس اس سیزن میں کچھ کھلاڑیوں کی چوٹ سے جدوجہد کر رہی ہے۔ شروعات ایشانت شرما سے ہوئی، جو پیٹھ کی پریشانی سے جدوجہد کر رہی ہے۔ آر اشون کے کندھوں میں بھی پہلے میچ میں چوٹ لگ گئی تھی۔ امت مشرا بھی چوٹ کے سبب آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف میچ میں نتیش رانا کا ریٹرن کیچ لینے کی کوشش میں امت مشرا زخمی ہوگئے تھے۔ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت بھی اس وقت زخمی ہیں۔


دہلی کیپٹلس کو پہلے ہی امت مشرا کے طور پر بڑا جھٹکا لگ چکا تھا۔ مانا جارہا ہے کہ ٹیم کے اسٹار گیند باز ایشانت شرما (Ishant Sharma) آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔ حالانکہ فرنچائزی نے ابھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
دہلی کیپٹلس کو پہلے ہی امت مشرا کے طور پر بڑا جھٹکا لگ چکا تھا۔ مانا جارہا ہے کہ ٹیم کے اسٹار گیند باز ایشانت شرما (Ishant Sharma) آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔ حالانکہ فرنچائزی نے ابھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔


مسلسل زخمی ہوتے رہے ہیں ایشانت شرما

ٹیم انڈیا کے لئے 97 ٹسٹ اور 80 ونڈے کھیل چکے ایشانت شرما مسلسل چوٹ کے سبب ٹیم سے اندر باہر ہوتے رہے ہیں۔ ان کے زخمی ہونے کی پرانی تاریخ رہی ہے۔ اس سال جنوری میں ٹخنے میں چوٹ کے سبب وہ تقریباً ایک ماہ تک ٹیم سے باہر رہے تھے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے دوران وہ پھر سے ٹخنے کو زخمی کر بیٹھے۔ 32 سال کے ایشانت شرما کے بین الاقوامی میچوں میں مستقبل کو لے کر مسلسل سوال اٹھتے رہے ہیں۔
دہلی کیپٹلس کے لئے بڑا جھٹکا

ایشانت شرما آئی پی ایل میں اب تک 89 میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 71 وکٹ لئے ہیں۔ سال 2011 میں ایشانت شرما نے ڈکن چارجرس کے لئے کھیلتے ہوئے کوچی کے خلاف ایک اننگ میں صرف 12 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کئے تھے۔ ایشانت شرما کے باہر رہنے سے دہلی کو زبردست جھٹکا لگت سکتا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 12, 2020 10:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading