انڈین پریمیئر لیگ کے جاریہ سیزن میں دہلی کیپٹلس کا حال سب کے سامنے ہے۔ دہلی کی ٹیم 12 میچوں میں سے صرف 4 ہی جیت پائی جبکہ 8 میں اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے خراب ٹیم بن کر نچلے پائیدان پر موجود ہے۔ دہلی کے چاہنے والے سوچ رہے تھے کہ سابق کپتان سورو گانگولی کے ٹیم ڈائریکٹر جڑنے کے بعد ٹیم کا مظاہرہ بہتر ہوگا، لیکن یہاں تو اس کے برعکس لینے کے دینے پڑ گئے! جاریہ سیزن سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بننے کےبعد اب دہلی کے پاس یہی متبادل ہے کہ اگلے سیزن کو دھیان میں رکھتے ہوئے آخری بچے ہوئے دو میچوں میں اگلے سال کی منصوبہ بندی کو دھیان میں رکھ کر کام کیا جائے۔ پنجاب اوردہلی کے خلاف آخری دو میچ اس کی قسمت نہیں بدلنے جارہے ہیں، لیکن ان میچوں میں مینجمنٹ ان کھلاڑیوں کو ضرور آزما سکتا ہے، جو اس کے مستقبل کے منصوبے میں فٹ بیٹھتے ہیں۔
بہرحال، ان حالات کے باوجود سابق آل راونڈر عرفان پٹھان نے سابق کپتان سورو گانگولی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سیزن کے لیے انہیں ٹیم کا کوچ بھی بنادینا چاہیے۔
اپنی بات کی تائید کرتے ہوئے پٹھان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی کے سابق صدر گانگولی ہندوستانی کھلاڑیوں کی نفسیات کو سمجھتے ہیں۔ اور وہ بطور کوچ ایک فرق پیدا کر سکیں گے۔ ویسے اگر دہلی انتظامیہ پٹھان کی اس بات پر عمل کرتی ہے تو دہلی ٹیم کے موجودہ کوچ اور تجربہ کار رکی پونٹنگ کو یہ عہدہ خالی کرنا پڑے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔