آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں دہلی کیپٹلس نے رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) کو 7 وکٹ سے ہرا کر پلے آف میں اپنے پہنچنے کی امیدوں کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ دہلی کے اس میچ میں جیت کے لیے 182 رنوں کا ہدف ملا تھا۔ اسے انہوں نے 16.4 اووروں میں ہی فل سالٹ کی 87 رنوں کی بہترین اننگ کی بدولت آسانی سے حاصل کرلیا۔ دہلی کی ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل میں 8 پوائنٹس کے ساتھ 9ویں مقام پر آگئی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل میں 50 لیگ میچ ختم ہونے کے بعد پہلے مقام پر گزشتہ چمپئن گجرات ٹائٹنس کی ٹیم ہے۔ ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں ٹیم نے ابھی تک 10 میچوں میں 7 میں جیت درج کی ہے اور 14 پوائنٹس کے ساتھ ان کی پلے آف میں جگہ تقریباً طئے مانی جارہی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر 13 پوائنٹس کے ساتھ اب چنئی سوپر کنگس کی ٹیم ہے۔ چنئی کی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ اس وقت 0.409 ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
لکھنؤ سوپر جائنٹس اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ راجستھان رائلز 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ دہلی کے خلاف شکست کے بعد بھی رائل چیلنجرز بنگلور یقینی طور پر 10 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں نمبر پر ہے۔ RCB کا نیٹ رن ریٹ یقینی طور پر تھوڑا سا خراب دیکھا گیا ہے جو اب -0.209 تک پہنچ گیا ہے۔ ممبئی انڈینس اس وقت 6 ویں جبکہ پنجاب کنگز 7 ویں نمبر پر ہے اور دونوں ٹیموں کے 10-10 پوائنٹس ہیں۔
دہلی کی آر سی بی کے خلاف شاندار جیت کے ساتھ اب سن رائزرس حیدرآباد پوائنٹس ٹیبل میں آخری مقام پر پہنچ گئی ہے۔ حیدرآباد 9 میچوں میں ابھی تک صرف 3 میں ہی جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں اس وقت 8ویں مقام پر کولکاتہ نائٹ رائیڈرس ہے جن کے 10 میچوں میں 8 پوائنٹس ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔