ممبئی: سلامی بلے باز ڈیون کانوے (Devon Conway) کی 87 رنوں کی اننگ کے بعد معین علی (Moeen Ali) کی شاندار گیند بازی کی بدولت چنئی سپرکنگس نے آئی پی ایل (2022 IPL) کے 55ویں مقابلے میں دہلی کیپٹلس کو 91 رنوں سے شکست دی۔ ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں چنئی سپرکنگس کی طرف سے رکھے گئے 209 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کیپٹلس کی ٹیم 17.4 میں 117 رن ہی بناسکی۔ اس کی طرف سے مچیل مارش نے سب سے زیادہ 25 رنوں کی اننگ کھیلی۔
چنئی سپرکنگس کے گیارہ میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے۔ مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی چنئی سپرکنگس کے 11 میچوں میں 8 پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف دہلی کی 11 میچوں میں 8 پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف دہلی کی 11 میچوں میں چھٹی شکست ہے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کیپٹلس کی شروعات بے حد خراب رہی۔ دہلی کیپٹلس نے 81 رنوں کے کل اسکور پر اپنے 5 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ سلامی بلے باز شریکر بھرت سے سمرجیت نے معین علی کے ہاتھوں کیچ کراکر دہلی کو بڑا جھٹکا دیا۔ بھرت 5 گیندوں پر 8 رن بناسکے۔ اس کے بعد طوفانی سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر بھی 19 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ ڈیوڈ وارنر کو مہیش تیکشن نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔
مچیل مارش 72 کے کل اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ مارش کو معین علی نے ریتو راج گائیکواڑ کے ہاتھوں کیچ کراکر اپنا پہلا شکار کیا۔ مچیل مارش 20 گیندوں پر 25 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ کپتان رشبھ پنت شروعات میں کچھ اچھے شاٹ ضرور لگائے، لیکن وہ اپنی اننگ کو آگے نہیں بڑھا سکے۔ انہیں معین علی نے بولڈ کرکے دہلی کو چوتھا جھٹکا دیا۔
رشبھ پنت 11 گیندوں پر 21 رن بنائے۔ رپل پٹیل کو معین علی نے اپنا تیسرا شکار بنایا۔ رپل تیند گیندوں پر چھ رن بناکر آوٹ ہوئے۔ اکشر پٹیل کو مکیش چودھری نے ایک رن کے ذاتی اسکور پر بولڈ کیا، وہیں روومین پاویل کو مکیشنے دھونی کے ہاتھوں کیچ کراکر دہلی کو ساتواں جھٹکا دیا۔ روومین 9 گیندوں پر تین رن بناکر آوٹ ہوئے۔ کلدیپ یادو آٹھویں وکٹ کے طور پر آوٹ ہوئے۔ انہیں سمرن جیت نے رابن اتھپا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ چنئی سپرکنگس کی طرف سے معین علی نے 3 جبکہ مکیش چودھری، سمرجیت سنگھ اور ڈیون براوو نے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔