ہندوستان کے سابق کپتان ایم ایس دھونی میدان پر اپنے پرسکون مزاج کے لیے مشہور ہیں۔ حالانکہ، دھونی، جنہیں ان کے ساتھی کھلاڑی ’کیپٹن کول‘ کہتے ہیں، انہیں ایک ویڈیو میں ایک الگ ہی انداز میں دیکھا گیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں دھونی چنئی سوپر کنگس کے اسٹار گیندباز دیپک چاہر کے ساتھ ایسا مذاق کرتے ہیں کہ ان کے ہوش ہی اڑ جاتے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دھونی چاہر کو تھپڑ مارنے کی ایکٹنگ کرتے ہیں اور چاہر ایک دم سے ڈر جاتے ہیں۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لوگ کافی پسند کررہے ہیں۔
CSK نے چیپاک میں بدھ کو، اپنے آئی پی ایل 2023 کے میچ میں دہلی کیپٹلس کے خلاف 27 رنز سے جیت حاصل کی۔ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ انڈین پریمیئر لیگ کے تحت آج چنئی کے ایم اے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 55ویں میچ میں چنئی سوپر کنگز نے دہلی کیپٹلز کو 27 رنز سے شکست دی۔ چنئی کی جانب سے دیے گئے 168 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کی ٹیم صرف 140 رنز ہی بنا سکی اور میچ ہار گئی۔ دہلی کی جانب سے ریلی روسو نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے۔ اور چنئی کی جانب سے متھیشا پاتھیرانا نے 3 اور دیپک چاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے پہلے پہلی اننگ میں چنئی سوپر کنگس نے دہلی کیپٹلس کے سامنے جیت کے لیے 168 رنوں کا ٹارگیٹ رکھا تھا۔ اس مرتبہ گھریلو میدان پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے بعد چنئی کو پسند کی شروعات نہیں ملی۔ ریتوراج گائیکواڑ 24 اور ڈیوون کانوے 10 جلدی ہی آوٹ ہوگئے۔ معین علی 7 بھی نہیں چل پائے، لیکن چنئی کے ساتھ ایک اچھی بات یہ رہی کہ باقی کے بلے بازوں نے بھلے ہی کوئی بڑی اننگ نہیں کھیلی، لیکن ان کے مظاہرے میں ایک تسلسل سا رہا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔