پہلے نہیں ملایا ہاتھ، اب کوہلی نے گانگولی کو انسٹاگرام پر کیا اَن فالو

پہلے نہیں ملایا ہاتھ، اب کوہلی نے گانگولی کو انسٹاگرام پر کیا اَن فالو

پہلے نہیں ملایا ہاتھ، اب کوہلی نے گانگولی کو انسٹاگرام پر کیا اَن فالو

جب سے کوہلی نے تینوں فارمیٹس میں ہندوستان کی کپتانی چھوڑی ہے تب سے ہی، گانگولی اور ان کے درمیان تعلقات کے بارے میں بہت کچھ کہا جاتا رہا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bangalore, India
  • Share this:
    وراٹ کوہلی اور سوربھ گانگولی سے جڑی کہانی میں ٹوئسٹ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ دہلی اور بنگلورو کے درمیان حال ہی میں آئی پی ایل 2023 کے میچ کے بعد، جہاں ہندوستان کے دو سابق کپتانوں گانگولی اور کوہلی کا آپس میں ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے کا ویڈیو سامنے آیا۔ جس کے بعد فینس طرح طرح کی باتیں کرتے ہوئے دکھائی دئیے۔ اس درمیان، خبر یہ آرہی ہے کہ اب دونوں ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو نہیں کرتے ہیں۔ آئی پی ایل میچ کے بعد کوہلی نے گانگولی کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا ہے۔ وہیں گانگولی بھی کوہلی کو فالو نہیں کررہے ہیں۔

    بتادیں کہ سوروبھ گانگولی کے انسٹاگرام پر 30 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اور وہ 106 لوگوں کو فالو کرتے ہیں لیکن کوہلی ان میں شامل نہیں ہیں۔ دوسری جانب کوہلی کے انسٹاگرام پر 246 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اور 276 افراد کو فالو کرتے ہیں لیکن گانگولی ان میں شامل نہیں ہیں۔

    पहले नहीं मिलाया हाथ, अब कोहली ने गांगुली को इंस्टाग्राम पर किया अनफॉलो

    یہ بھی پڑھیں:

    سنیل گواسکر نے بتایا، کون ہے آئی پی ایل کی تاریخ کا عظیم کپتان

    کہا جا رہا ہے کہ وراٹ کوہلی اور سوروبھ گانگولی کے درمیان سب ٹھیک نہیں ہے۔ جب سے کوہلی نے تینوں فارمیٹس میں ہندوستان کی کپتانی چھوڑی ہے تب سے ہی، گانگولی اور ان کے درمیان تعلقات کے بارے میں بہت کچھ کہا جاتا رہا ہے۔ جیسے ہی رائل چیلنجرز بنگلور نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے میچ میں دہلی کیپٹلز کو شکست دی، کوہلی اور گانگولی نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا اور اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    یہ کیا ہوا، اشون نے محمد شمی کی 3 گیند میں پلٹ دیا میچ، ہاردک پانڈیا کے اُڑ گئے ہوش

    سوشل میڈیا پر لگاتار دونوں کے درمیان تعلقات کو لے کر بات چیت جاری ہے، اس درمیان کوہلی اور گانگولی کا ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جس میں وراٹ کوہلی، گانگولی کو گھورتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فینس اس پر لگاتار کمنٹس کررہے ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: