ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: دھونی نہیں چاہتے تھے ہندوستان کےلئےکھیلیں وراٹ کوہلی، سابق چیف سلیکٹرکا انکشاف

مہندرسنگھ دھونی (MS Dhoni) اور وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کو لےکرہندوستانی کرکٹ ٹیم (Indian Cricket Team) کے سابق چیف سلیکٹر دلیپ وینگسرکر (Dilip Vengsarkar) نے یہ حیران کن انکشاف کیا ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: دھونی نہیں چاہتے تھے ہندوستان کےلئےکھیلیں وراٹ کوہلی، سابق چیف سلیکٹرکا انکشاف
دھونی نےکہا کہ ذہنی كنڈشننگ کوچ 15 دنوں کے لئے نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اگریہ 15 دن کےلئےہوگا تو لوگ صرف اپنا تجربہ ہی شئیر کرسکتے ہیں۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم Indian Cricket Team) کے سابق چیف سلیکٹر دلیپ وینگسرکر (Dilip Vengsarkar) نے مہندر سنگھ دھونی (Mahendra Singh Dhoni) اور ٹیم انڈیا کے موجودہ کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) سے تعلقات کو لے کر بڑا انکشاف کیا ہے۔ کرک ٹریکر کی رپورٹ کے مطابق دلیپ وینگسرکر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب دھونی نہیں چاہتے تھے کہ وراٹ کوہلی ہندوستان کے لئے کرکٹ کھیلیں۔


دھونی نےکہا- میں نے وراٹ کو کھیلتے نہیں دیکھا


63 سالہ سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ سال 2008 کی بات ہے جب سلیکٹرس انڈر 23 ٹیم کے کھلاڑیوں کو منتخب کرنے پر رضا مند ہوئے تھے۔ تبھی ہندوستان نے انڈر 19 عالمی کپ جیتا تھا، جس کے بعد سلیکٹروں نے شاندار کارکردگی کرنے والے ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو منتخب کرلیا۔ تب ہمیں سری لنکا کا دورہ کرنا تھا۔ تب کوچ گیری کرسٹن اور کپتان مہندر سنگھ دھونی نےکہا کہ ہم نے وراٹ کوہلی کو کھیلتے نہیں دیکھا ہے، اس لئے انہیں نہیں کھلا سکتے۔ ہم پرانی ٹیم کے ساتھ اتریں گے۔


وراٹ کوہلی کو سری لنکا لے جانا چاہتے تھے وینگسرکر

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے عظیم بلے باز دلیپ وینگسرکر نے ساتھ ہی بتایا کہ میں نے دھونی اور گیری کرسٹن سےکہا کہ آپ نے اسےکھیلتے نہیں دیکھا ہے، لیکن میں نے دیکھا ہے اور ہمیں اس لڑکے کو لینا چاہئے۔ دلیپ وینگسرکر نے کہا، مجھے لگتا تھا کہ وراٹ کوہلی کو سری لنکا لے جانےکےلئے یہ صحیح وقت ہے، لیکن دھونی اور گیری کرسٹن نے میرے فیصلے پر اتفاق نہیں ظاہرکیا کیونکہ ان دونوں نے وراٹ کوہلی کو کھیلتے نہیں دیکھا تھا۔

دلیپ وینگسرکر نے مہندر سنگھ دھونی اور ٹیم انڈیا کے موجودہ کپتان وراٹ کوہلی سے تعلقات کو لےکر بڑا انکشاف کیا ہے۔
دلیپ وینگسرکر نے مہندر سنگھ دھونی اور ٹیم انڈیا کے موجودہ کپتان وراٹ کوہلی سے تعلقات کو لےکر بڑا انکشاف کیا ہے۔


دھونی نے کی بدری ناتھ کی حمایت

دلیپ وینگسرکر (Dilip Vengsarkar) کے مطابق، مہندر سنگھ دھونی (Mahendra Singh Dhoni) اور این شری نواسن نے تب ایس بدری ناتھ کی حمایت کی تھی، جنہوں نے گھریلو کرکٹ میں بہترین کھیل دکھایا تھا۔ دلیپ وینگسرکر نے ساتھ ہی کہا کہ بی سی سی آئی کے سابق صدر این شری نواسن تب وراٹ کوہلی کو ٹیم میں شامل کئے جانے کے میرے فیصلے سے خوش نہیں تھے کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ بدری ناتھ کو موقع دیا جانا چاہئے تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 03, 2020 04:32 PM IST