ہوم » نیوز » اسپورٹس

دنیش کارتک نے KKR کی کپتانی چھوڑی، اب آئن مورگن سنبھالیں گے ذمہ داری

کارتک نے کہا کہ وہ اپنی بلے بازی پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ ممبئی انڈینس کے خلاف میچ سے پہلے لیا ہے۔ آج رات آئی پی ایل میں دوسری بار ممبئی انڈینس کا مقابلہ کے کے آر سے ہو گا۔

  • Share this:
دنیش کارتک نے KKR کی کپتانی چھوڑی، اب آئن مورگن سنبھالیں گے ذمہ داری
دنیش کارتک

دبئی۔  دنیش کارتک (Dinesh Karthik) نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ اب انگلینڈ کے بلےباز آئن مورگن (Eoin Morgan) ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ کارتک نے کہا کہ وہ اپنی بلے بازی پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ ممبئی انڈینس کے خلاف میچ سے پہلے لیا ہے۔ آج رات آئی پی ایل میں دوسری بار ممبئی انڈینس کا مقابلہ کے کے آر سے ہو گا۔ موجودہ آئی پی ایل میں کے کے آر کو اب تک 7 میں سے 4 میچوں میں جیت ملی ہے۔ فی الحال 8 پوائنٹ کے ساتھ یہ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔

فیصلے پر کیا کہا ٹیم انتظامیہ نے




کارتک کے کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کے بارے میں کے کے آر کے سی ای او وینکی میسور نے جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بڑے فیصلے لینے کے لئے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ' ہم لوگ ان کے اس فیصلے سے حیران ہیں۔ لیکن ہم ان کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ دنیش کارتک نے ہمیشہ پہلے ٹیم کے بارے میں سوچا ہے۔ ایسے فیصلے لینے کے لئے بہت ہمت کی ضرورت ہوتی ہے'۔

کارتک کا فلاپ شو

آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں دنیش کارتک کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے۔ آر سی بی کے خلاف پچھلے میچ میں کارتک صرف 1 رن بنا کر آوٹ ہو گئے تھے۔ اب تک انہوں نے 7 اننگز میں صرف 108 رن بنائے ہیں۔ اس میں صرف ایک نصف سنچری شامل ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وہ اب کپتانی چھوڑ کر اپنی بلے بازی پر توجہ دیں گے۔ ادھر موجودہ آئی پی ایل میں کے کے آر کو اب تک 7 میں سے 4 میچوں میں جیت ملی ہے۔ فی الحال 8 پوائنٹ کے ساتھ یہ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 16, 2020 02:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading