ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: چھٹی منانا چاہتی ہیں دیپیکا پلی کل، مداحوں نے کہا- دنیش کارتک کو ہے ضرورت

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک (Dinesh Karthik) بے حد خراب فارم میں چل رہے ہیں۔ آئی پی ایل 2020 (IPL 2020) میں ان کا بلا خاموش رہا ہے۔ اس درمیان کپتانی بھی ان سے چھین لی گئی ہے۔

  • Share this:
IPL 2020: چھٹی منانا چاہتی ہیں دیپیکا پلی کل، مداحوں نے کہا- دنیش کارتک کو ہے ضرورت
IPL 2020: چھٹی منانا چاہتی ہیں دیپیکا پلی کل، مداحوں نے کہا- دنیش کارتک کو ضرورت

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ 2020 میں کئی کھلاڑیوں نے اپنے بلے کی دھمکی دکھائی ہے۔ کئی بلے بازوں نے چھکے چوکوں کی بوچھار کرکے مداحوں کا دل جیتا ہے، لیکن کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے اہم کھلاڑی اور وکٹ کیپر دنیش کارتک (Dinesh Karthik) کے لئے یہ سیزن بالکل بھی اچھا نہیں رہا ہے۔ دنیش کارتک نے اس سیزن کی شروعات بطور کپتان کی تھی، لیکن ٹورنامنٹ کے درمیان میں ہی انہوں نے کپتانی سے ہی استعفیٰ دے دیا۔ دنیش کارتک نے یہ فیصلہ اپنی خراب بلے بازی کے پیش نظر کیا، لیکن بری بات یہ رہی کہ کولکاتا کے اس بلے باز کی فارم کپتانی چھوڑنے کے بعد بھی نہیں لوٹی۔ اب تو یہ حال ہے کہ انہیں کبھی بھی کولکاتا ٹیم منیجمنٹ پلیئنگ الیون سے باہر کرسکتی ہے۔ حالانکہ دنیش کارتک کی اہلیہ اور مشہور اسکواش کھلای دیپیکا پلی کل (Dipika Pallikal) کا دل سمندر کنارے چھٹی منانے کا ہے۔ دیپیکا پلی کل نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے سمندر کنارے چھٹیاں منانے کی بات کہی ہے۔ اس پر مداح بھی دنیش کارتک کو لے کر کمنٹ کر رہے ہیں۔


سمندر ہالی ڈے پر جانا چاہتی ہیں دیپیکا پلی 


دیپیکا پلی کل نے ویڈیو میں کہا کہ وہ اور ان کے شوہر دنیش کارتک سمندر ہالی ڈے انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر مداحوں نے کمنٹ کیا کہ انہیں اور دنیش کارتک کو اس کی ضرورت بھی ہے۔ دراصل، دنیش کارتک کا بلا آئی پی ایل میں خاموش ہے، اسی لئے مداح ان کے ویڈیو پر ایسے کمنٹ کر رہے ہیں۔




دنیش کارتک کی آئی پی ایل میں کارکردگی

دنیش کارتک کی آئی پی ایل 2020 میں کارکردگی بے حد ہی خراب رہی ہے۔ اس بلے باز نے 12 میچوں میں محض 13.45 کے اوسط سے 148 رن بنائے ہیں۔ اس دوران دنیش کارتک 2 بار صفر پر آوٹ ہوئے ہیں۔ 13 میچوں میں دنیش کارتک صرف ایک نصف سنچری لگا سکے ہیں۔ ان کے خراب فارم کا کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو خوب احساس ہو رہا ہے اور ممکن ہے کہ اگلے کچھ میچوں میں انہیں پلیئنگ الیون سے باہر بھی کیا جائے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے ان سے کپتانی چھین لی ہے اور ان کی جگہ ایان مورگن کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 28, 2020 05:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading