پاکستان: کرکٹروں کو گزشتہ 3 ماہ سے نہیں ملی ہے تنخواہ، پی سی بی کے رویے سے کھلاڑی ناراض
نئے معاہدے کے تحت گھریلو کرکٹروں کو گزشتہ سال کی کارکردگی کی بنیاد پر الگ الگ گروپ- A, B,C اور D میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک A+کیٹگری بھی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 08, 2020 09:57 PM IST

پاکستان: کرکٹروں کو گزشتہ 3 ماہ سے نہیں ملی ہے تنخواہ، پی سی بی کے رویے سے کھلاڑی ناراض
لاہور: پاکستان (Pakistan) کے گھریلو کرکٹروں کو گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہ (Monthly Salary) نہیں ملی ہے۔ کھلاڑی ایک ایک پیسے کے لئے محتاج ہیں، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے اس موضوع کو لے کر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ گھریلو سیزن کا آغاز ہوچکا ہے۔ کھلاڑی اکتوبر سے مسلسل الگ الگ ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں، لیکن ابھی تک انہیں کوئی پیسہ نہیں ملا ہے۔
ستمبر میں ہوا تھا معاہدہ
پاکستانی اخبار ’دی ڈان’ کے مطابق اس سال ستمبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے 192 گھریلو کرکٹر کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ نئے معاہدہ کے تحت کھلاڑیوں کو ہر ماہ پیسے ملنے تھے، لیکن ایسا ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ اس سال 28 ستمبر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ ایک کھلاڑی نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر کہا کہ انہیں اب تک ایک بار بھی پیسہ نہیں ملا ہے۔ اس درمیان پی سی بی کے ایک افسر نے کہا کہ تنخواہ دینے کا کام اگلے ہفتے سے کیا جاسکتا ہے۔
