امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس پر امریکی سائبر حملوں کی بڑھتی تعداد سے متعلق نیویورک ٹائمس کی رپورٹ کو خارج کردیا ہے۔ نیویورک ٹائمس اخبار نے ہفتے کو اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ روس کے پاور گرڈ پر امریکہ سائبر حملے کررہا ہے،جو سائبر آلات کے بے جا استعمال کے ٹرمپ کے ارادے کو ظاہر کرتے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتے کو ٹویٹ کیا،’’کیا آپ کو یقین ہوتا ہے کہ ناکام ہورہے نیویورک ٹائمس نے یہ کہتے ہوئے ایک خبر شائع کی ہے کہ امریکہ روس پر سائبر حملے تیز کررہا ہے ۔ایک کہانی ،کیسی بھی ،یہاں تک کہ ملک کی شبیہ خراب کرنے والی جھوٹی کہانی کےلئے کسی بھی حد تک جانے والے اک اخبار کے ذریعہ ایسا کیا جانا بالواسطہ طورپر ملک سے غداری کا کام ہے۔آج ہماری بدعنوان خبر رساں میڈیا کچھ بھی شائع کردیتا ہے۔وہ نتیجہ کی فکر کئے بغیر کچھ بھی کرتا ہے یا کچھ بھی کہتا ہے۔یہ حقیقت میں بزدل ہیں اور بلا شبہ لوگوں کے دشمن ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔