ہوم » نیوز » اسپورٹس

احسان مانی پی سی بی کے چیئرمین نامزد، عمران خان نے ٹوئٹرپر کیا اعلان

عمران خان نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ میں احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی تعینات کردیا ہے۔

  • Share this:
احسان مانی پی سی بی کے چیئرمین نامزد، عمران خان نے ٹوئٹرپر کیا اعلان
احسان مانی: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدراحسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی نامزد کردیا ہے۔  عمران خان نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ میں احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی تعینات کردیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ احسان مانی اپنے ساتھ وسیع اورقیمتی تجربہ لائیں گے، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ تین سال تک آئی سی سی میں خزانچی رہے اورپھر3 سال تک آئی سی سی کی سربراہی کی۔


عمران خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے لئے آئینی طریقہ کارکے مطابق چلیں گے اور انہیں چیئرمین پی سی بی کے عہدے کے لیے الیکشن لڑنا ہو گا۔ اس سے قبل سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے استعفیٰ کی ایک نقل شیئرکرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا استعفیٰ دینے سے قبل وزیراعظم کے حلف لینے کا انتظارکررہا تھا۔



واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر بھی آئی تھی کہ عظیم کھلاڑی وسیم اکرم کو پی سی بی کا چیئرمین بنایا جاسکتا ہے۔ تاہم گزشتہ روز جب عمران خان سے پی سی بی چیئرمین کو لے کر دریافت کیا گیا تو انہوں نے احسان مانی کی طرف دیکھتے ہوئے اس بات کا اشارہ دے دیا تھا کہ وہی پی سی بی کے آئندہ چیئرمین ہوں گے۔
First published: Aug 21, 2018 09:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading