ہوم » نیوز » اسپورٹس

ENG vs PAK: ونڈے کی سب سے پھسڈی ٹیم ہے پاکستان! 20 میں سے 18 میچوں میں ملی ہے شکست

England vs Pakistan ODI Series: پاکستان کی ٹیم کو ونڈے سیریز (ENG vs PAK) میں زبردست شکست ملی۔ انگلینڈ نے دوسرے ونڈے میں شکست دینے کے ساتھ تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔

  • Share this:
ENG vs PAK: ونڈے کی سب سے پھسڈی ٹیم ہے پاکستان! 20 میں سے 18 میچوں میں ملی ہے شکست
ونڈے کی سب سے پھسڈی ٹیم ہے پاکستان! 20 میں سے 18 میچوں میں ملی ہے شکست

لارڈس: پاکستان کی ٹیم کو ونڈے سیریز (ENG vs PAK) میں زبردست شکست ملی۔ انگلینڈ نے دوسرے ونڈے میں پاکستان کو 52 رن سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔ سیریز کا آخری میچ 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم کے لئے یہ جیت اس لئے بھی اہم ہے، کیونکہ سیریز میں اس کی جونیئر ٹیم اتری ہے۔ تین کھلاڑیوں کے پازیٹیو پائے جانے کے بعد پوری انگلینڈ ٹیم کو تبدیل کیا گیا تھا۔


بابر اعظم (Babar Azam) ونڈے کے نمبر-1 بلے باز ہیں، لیکن موجودہ سیریز کے دونوں میچ میں وہ بری طرح فلاپ رہے ہیں۔ پہلے میچ میں وہ صفر پر آوٹ تھے، جبکہ دوسرے میچ میں 19 رن بنائے۔ پاکستانی ٹیم کا انگلینڈ کے خلاف دو طرفہ سیریز میں ریکارڈ دیکھیں تو یہ بہت ہی خراب ہے۔ ٹیم آخری 20 میچوں میں سے صرف 2 میچ ہی جیت سکی ہے۔ 18 میچ میں اسے شکست ملی ہے۔ یعنی ٹیم کے لئے انگلینڈ پر جیت حاصل کرنا ہمیشہ مشکل رہا ہے۔ انگلینڈ کی دو طرفہ ونڈے سیریز میں یہ پاکستان پر مسلسل چھٹی جیت ہے۔


10 ویں سیریز میں ملی شکست


انگلینڈ میں دونوں ممالک کے درمیان یہ 12 ویں دو طرفہ ونڈے سیریز ہے۔ انگلینڈ نے اس میں سے 10 میں جیت درج کی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم صرف ایک سیریز جیت سکی ہے۔ ایک سیریز برابر رہی ہے۔ پاکستان کو آخری بار 1974 میں جیت ملی تھی۔ یعنی ٹیم 47 سال سے انگلینڈ میں ونڈے سیریز نہیں جیت سکی ہے۔ سال 2019 میں کھیلی گئی آخری سیریز میں پاکستان کو 4-0 سے زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

195 رنوں پر سمٹ گئی پاکستانی ٹیم

دوسرے ونڈے میں پاکستان کو 52 رنوں سے شکست ملی۔ بارش کے سبب میچ کو 47-47 اوور کا کردیا گیا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 247 رن بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 41 اوور میں 195 رنوں پر سمٹ گئی۔ ٹیم نے 19.1 اوور میں 86 رن پر ٹاپ -5 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ 9 ویں نمبر پر بلے بازی کرنے اترے حسن علی نے 17 گیندوں پر تیز 31 رن بنائے، لیکن یہ ٹیم کے لئے ناکامی ثابت ہوئی۔ شکیل نے سب سے زیادہ 56 رن بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے لوئس گریگری نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کئے۔ ثاقب محمود، پارکنسن اور کریگ اوورٹن نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 11, 2021 01:43 PM IST