اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بڑا انکشاف: کوچ اور کپتان کے دباو میں سرفراز احمد نے انگلینڈ کے خلاف کھیلا میچ

    حسین اور سرفراز احمد کی پاکستانی ٹیم میں واپسی

    حسین اور سرفراز احمد کی پاکستانی ٹیم میں واپسی

    ایک رپورٹ کے مطابق سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد (Sarfaraz Ahmed) نے انگلینڈ دورے کا آخری میچ کھیلنے سے منع کردیا تھا۔ بعد میں کوچ اور کپتان نے ان سے اس بارے میں بات کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      کورونا کے بعد انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کو لے کر بڑا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد (Sarfaraz Ahmed) انگلینڈ کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی -20 میچ نہیں کھیلنا چاہتے تھے، مگر کوچ مصباح الحق (Misbah Ul Haq) اور کپتان بابر اعظم (Babar Azam) کے دباو کے سبب انہیں میدان پر اترنا پڑا۔ ایک رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد نے مینچسٹر میں کھیلے گئے آخری ٹی-20 میچ میں کھیلنے سے منع کردیا تھا۔ وہ صرف چیف کوچ مصباح الحق، بلے بازی کوچ یونس خان اور کپتان بابر اعظم کی بات کرنے پر ہی مانے تھے۔

      ٹوٹ گیا تھا صبر کا پیمانہ

      ان کے میدان پر اترنے سے انکار کرنے کے پیچھے بڑی وجہ بتائی جارہی ہے۔ دراصل، سرفراز احمد پورے دورے پر ہی بینچ پر بیٹھے رہے تھے اور اسی وجہ سے جب مینجمنٹ میں آخری میچ میں انہیں میدان پر اتارنے کا فیصلہ لیا تو ان کا صبر کا باندھ ٹوٹ گیا تھا۔

      سرفراز احمد انگلینڈ کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی -20 میچ نہیں کھیلنا چاہتے تھے، مگر کوچ مصباح الحق اور کپتان بابر اعظم کے دباو کے سبب انہیں میدان پر اترنا پڑا۔
      سرفراز احمد انگلینڈ کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی -20 میچ نہیں کھیلنا چاہتے تھے، مگر کوچ مصباح الحق اور کپتان بابر اعظم کے دباو کے سبب انہیں میدان پر اترنا پڑا۔


      حالانکہ پیر کو لاہور میں ہوئی پریس کانفرنس میں مصباح الحق نے کہا تھا کہ سرفراز احمد نے کھیلنے سے منع نہیں کیا تھا، صرف انہوں نے اپنا ریزرویشن ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ بھی اس مقام پر ہوتے تو ایسا ہی کرتے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو تشویش ہوسکتی ہے، جب اسے دورے کا آخری میچ دیا جائے اور سرفراز احمد نے بھی ایسا ہی کیا۔ وہ دباو میں تھے، اگر چیزیں ان کے مطابق نہیں ہوتی ہے تو وہ مشکل میں آسکتے ہیں۔ پاکستان کے لئے انگلینڈ دورہ کچھ خاص نہیں رہا۔ پہلے ٹسٹ سیریز گنوانے کے بعد ٹیم نے ٹی-20 سیریز بھی گنوا دی تھی۔ حالانکہ پاکستان نے ٹی-20 سیریز میں جدوجہد کیا تھا اور بڑا اسکور کیا، مگر ان کے گیند باز انگلش بلے بازوں کو روک نہیں پائے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: