ہوم » نیوز » اسپورٹس

PAK vs ENG T20: شعیب ملک کے میدان پر اترتے ہی عمران خان - میانداد کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

پاکستان کے شعیب ملک 28 اگست کو جیسے ہی انگلینڈ کے خلاف ٹی -20 میچ کھیلنے اترے، ویسے ہی انہوں نے طویل کیریئر کے ریکارڈ کے معاملے میں اپنے ہی ملک کے عمران خان اور جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ دیا۔

  • Share this:
PAK vs ENG T20: شعیب ملک کے میدان پر اترتے ہی عمران خان - میانداد کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
شعیب ملک کے میدان پر اترتے ہی عمران خان - میانداد کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

کوئی کھلاڑی میدان پر اترے اور ایسا کرتے ہی عمران خان (Imran Khan) اور جاوید میانداد (Javed Miandad) جیسے پاکستانی عظیم کھلاڑیوں کے ریکارڈ ایک ساتھ توڑ دے تو آپ کیا کہیں گے۔ جواب تو آپ کو پتہ ہی ہوگا۔ ویسے، یہ محض سوال نہیں ہے، بلکہ ایسا جمعہ کو میدان پر ہوا بھی۔ ایسا کسی اور نے نہیں، پاکستان (Pakistan) کے ہی شعیب ملک (Shoaib Malik) نے کیا۔ 38 سال کے شعیب ملک 28 اگست کو جیسے ہی انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلنے اترے، ویسے ہی انہوں نے طویل کیریئر کے ریکارڈ کے معاملے میں عمران خان اور جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ دیا۔


عمران خان اور جاوید میانداد پاکستان ہی نہیں، دنیا کے عظیم کرکٹروں میں شامل ہیں۔ بطور کپتان عالمی کپ جیت چکے عمران خان اب اپنے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ وہیں، جاوید میانداد کے نام ہندوستان کے خلاف آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنے ملک کو جتانے کی شاندار حصولیابی درج ہے۔ ان دونوں کرکٹروں کا انٹرنیشنل کیریئر 20 سال سے زیادہ رہا۔ دنیا میں محض 22 کھلاڑی ہی ایسے ہیں، جن کا کیریئر 20 سال سے زیادہ ہے۔


عمران خان اور جاوید میانداد پاکستان ہی نہیں، دنیا کے عظیم کرکٹروں میں شامل ہیں۔ بطور کپتان عالمی کپ جیت چکے عمران خان اب اپنے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔
عمران خان اور جاوید میانداد پاکستان ہی نہیں، دنیا کے عظیم کرکٹروں میں شامل ہیں۔ بطور کپتان عالمی کپ جیت چکے عمران خان اب اپنے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔


1999 سے کھیل رہے ہیں شعیب ملک

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 28 اگست کو مینچسٹر میں ٹی-20 میچ کھیلا گیا۔ اس میچ میں پاکستان کی طرف سے شعیب ملک بھی کھیلنے اترے۔ شعیب ملک کا یہ 114 واں ٹی -20 میچ اور کل ملاکر436 واں میچ تھا۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کرنے والے شعیب ملک نے اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ 14 اکتوبر 1999 کو کھیلا تھا۔ اس طرح جمعہ کو میدان پر اترتے ہی ان کا انٹرنیشنل کیریئر 20 سال 317 دن ہوگیا۔

جاوید میانداد کے نام ہندوستان کے خلاف آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنے ملک کو جتانے کی شاندار حصولیابی درج ہے۔
جاوید میانداد کے نام ہندوستان کے خلاف آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنے ملک کو جتانے کی شاندار حصولیابی درج ہے۔


پھر بھی شاہد آفریدی سے پیچھے ہیں شعیب ملک

شعیب ملک نے سب سے طویل انٹرنیشنل کیریئر کے معاملے میں عمران خان اور جاوید میانداد کو بھلے ہی پیچھے چھوڑ دیا ہو، لیکن شاہد آفریدی سے وہ اب بھی پیچھے ہیں۔ عمران خان کا انٹرنیشنل کیریئر 20 سال 296 دن اور جاوید میانداد کا کیریئر 20 سال 271 دن رہا تھا۔ شاہد آفریدی پاکستان کے واحد کرکٹر ہیں، جن کا کیریئر 21 سال سے زیادہ ہے۔ کبھی سب سے تیز سنچری لگانے کا ریکارڈ اپنے نام رکھنے والے شاہد آفریدی کا انٹرنیشنل کیریئر 21 سال 241 دن کا رہا۔ وہ 2018 میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

شعیب ملک نے سب سے طویل انٹرنیشنل کیریئر کے معاملے میں عمران خان اور جاوید میانداد کو بھلے ہی پیچھے چھوڑ دیا ہو، لیکن شاہد آفریدی سے وہ اب بھی پیچھے ہیں۔
شعیب ملک نے سب سے طویل انٹرنیشنل کیریئر کے معاملے میں عمران خان اور جاوید میانداد کو بھلے ہی پیچھے چھوڑ دیا ہو، لیکن شاہد آفریدی سے وہ اب بھی پیچھے ہیں۔


روڈس کے نام عالمی ریکارڈ، سچن تندولکر 5 ویں نمبر پر

سب سے طویل انٹرنیشنل کیریئر کا عالمی ریکارڈ انگلینڈ کے ویلفریڈ روڈس کے نام ہے۔ 1899 میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے روڈس نے آخری میچ 1930 میں کھیلا تھا۔ ان کا انٹرنیشنل کیریئر 30 سال 315 دن کا رہا۔ انگلینڈ کے برائن کلوز دوسرے، فرینک وولی تیسرے اور ویسٹ انڈیز کے جارج ہیڈلی چوتھے نمبر پر ہیں۔ ہندوستان کے سچن تندولکر 24 سال 10 دن کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ شعیب ملک اب طویل کیریئر کے معاملے میں اوور آل 15 ویں نمبر پر ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 29, 2020 10:25 PM IST