உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs ENG Women:انگلینڈ دورے کے لئے BCCIنے کیا ٹیم انڈیا کا اعلان، ان کھلاڑیوں کو ملی جگہ

    CWG 2022: ٹیم انڈیا خواتین کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ دورہ اس تاریخ سے ہورہا ہے شروع۔ (AP)

    CWG 2022: ٹیم انڈیا خواتین کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ دورہ اس تاریخ سے ہورہا ہے شروع۔ (AP)

    IND vs ENG Women: آل انڈیا وومنس سلیکشن کمیٹی نے ہندوستان کے آئندہ دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا انتخاب کیا۔ ٹیم انڈیا انگلینڈ میں تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچ کھیلے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Uttar Pradesh | Punjab | Maharashtra | Hyderabad
    • Share this:
      IND vs ENG Women: برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم جلد ہی انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگی۔ ہندوستانی ٹیم کو انگلینڈ میں تین میچوں کی T20 سیریز اور پھر اتنے ہی میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔ اس کے لیے ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے ٹیم انڈیا کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

      آل انڈیا وومنس سلیکشن کمیٹی نے ہندوستان کے آئندہ دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا انتخاب کیا۔ ٹیم انڈیا انگلینڈ میں تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچ کھیلے گی۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ 10 ستمبر سے شروع ہوگا۔ ساتھ ہی ٹور کا آخری میچ 24 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

      ہرمن پریت کور ٹی 20 اور ون ڈے دونوں سیریز میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی اسٹار اوپنر اسمرتی مندھانا دونوں فارمیٹ کی سیریز میں نائب کپتان ہوں گی۔ غور طلب ہے کہ زخمی جمائما روڈریگز دونوں سیریز میں ٹیم کا حصہ ہیں۔ دراصل جمائما روڈریگز کے ہاتھ میں چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے 100 گیندوں کے ٹورنامنٹ یعنی دی ہنڈریڈ سے باہر ہو گئی ہیں۔

      ہندوستان کی T-10 ٹیم
      ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، دیپتی شرما، پوجا وستراکر، جمائما روڈریگس، اسنیہ رانا، رینوکا ٹھاکر، میگھنا سنگھ، رادھا یادیو، سبینی میگھنا، تانیہ سپنا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، راجیشوری گائیکواڑ، دیالن ہیم لتا، سمرن دل بہادر، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، اور کے پی نوگیرے۔

      ہندوستان کی ونڈے ٹیم
      ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، ایس میگھنا، دیپتی شرما، تانیہ سپنا بھاٹیہ (ڈبلیو کے)، یستیکا بھاٹیہ (ڈبلیو کے)، پوجا وستراکر، سنیہ رانا، رینوکا ٹھاکر، میگھنا سنگھ، راجیشوری گائیکواڑ ، ہرلین دیول، دیالن ہیملتا، سمرن دل بہادر، جھولن گوسوامی اور جمائما روڈریگس۔

      ہندوستان کا انگلینڈ دورہ 2022
      10 ستمبر - پہلا T20
      13 ستمبر - دوسرا T20
      15 ستمبر - تیسرا T20

      یہ بھی پڑھیں:

      یہ بھی پڑھیں:
      Asia Cup 2022: کھیلوں اور بین الاقوامی مقابلوں کیلئے UAE کیوں ہے دنیا کی پہلی ترجیح؟ جانیے

      ون ڈے سیریز کا شیڈول
      18 ستمبر - پہلا ون ڈے
      21 ستمبر - دوسرا ون ڈے
      24 ستمبر - تیسرا ون ڈے
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: