உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: انگلینڈ کے گیند بازوں کا کمال، ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز

    ٹی-20 عالمی کپ: انگلینڈ کے گیند بازوں کا کمال، ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز

    ٹی-20 عالمی کپ: انگلینڈ کے گیند بازوں کا کمال، ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز

    England vs West Indies: انگلینڈ نے ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup-2021) میں زبردست آغاز کیا اور سپر-12 کے اپنے پہلے ہی میچ میں گزشتہ چمپئن ویسٹ انڈیز (ENG vs WI) کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ لیگ اسپنر عادل رشید اور معین علی کے ذریعہ بنائے گئے جال میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز پھنس گئے اور محض 55 رنوں پر اس کی پوری اننگ سمٹ گئی۔

    • Share this:
      دبئی: انگلینڈ نے ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup-2021) میں زبردست آغاز کیا اور سپر-12 کے اپنے پہلے ہی میچ میں گزشتہ چمپئن ویسٹ انڈیز (ENG vs WI) کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ لیگ اسپنر عادل رشید اور معین علی کے ذریعہ بنائے گئے جال میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز پھنس گئے اور محض 55 رنوں پر اس کی پوری اننگ سمٹ گئی۔ انگلینڈ کے بھی حالانکہ 56 رن کے آسان ہدف کو حاصل کرنے میں 4 وکٹ گر گئے۔ اس نے 8.2 اوور میں ہدف حاصل کیا۔ وکٹ کیپر جوس بٹلر (ناٹ آوٹ 24 رن) نے جیت کا چوکا لگایا۔ انہوں نے 22 گیندوں کی اپنی ناٹ آوٹ اننگ میں 3 چوکے لگائے۔

      یہ مقابلہ ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں اور انگیلنڈ کے گیند بازوں کے درمیان بتایا جا رہا تھا، لیکن دنیا بھر میں ٹی-20 لیگ میں دھوم مچانے والے کیریبیائی بلے بازوں نے مایوس کیا۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز بڑے شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنواتے چلے گئے۔ وہ کرکٹ کا یہ بنیادی اصول بھول گئے کہ جب چوکے چھکے لگانے مشکل ہوں تو اسٹرائیک روٹیٹ کرنا ضروری ہے۔ انگلینڈ کے گیند بازوں نے کافی نظم و ضبط کے ساتھ کارکردگی پیش کی۔

      56 رنوں کے آسان ہدف کو حاصل کرنے میں انگلینڈ کے 4 وکٹ گرگئے۔ جیسن رائے (11) کے طور پر انگلش ٹیم کو پہلا جھٹکا لگا، جنہیں روی رامپال نے کرس گیل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس کے بعد جانی بیرسٹو (9) کو عقیل حسین نے اپنی ہی گیند پر لپک لیا، جس سے ٹیم کا اسکور 2 وکٹ پر 30 رن ہوگیا۔ معین علی (3 رن) رن آوٹ ہوگئے اور لیام لینگسٹون (1) کو عقیل حسین نے پھر اپنی ہی گیند پر لپکا۔ انگلینڈ کو چوتھا جھٹکا 39 کے ٹیم اسکور پر لگا۔ حالانکہ بٹلر جمے رہے اور جیت دلاکر ناٹ آوٹ لوٹے۔ ویسٹ انڈیز کے لئے عقیل حسین نے 4 اوور میں 24 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کئے جبکہ روی رامپال کو ایک وکٹ ملا۔

      اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے دوسرے معمولی ٹی -20 اسکور پر آوٹ ہوگئی۔ اس کا سب سے کم اسکور 45 رن ہے جو سال 2019 میں انگلینڈ کے خلاف ہی بنا تھا۔ ٹی-20 عالمی کپ میں یہ 39 اور 44 (دونوں نیدر لینڈ) کے بعد تیسرا سب سے کم اسکور ہے۔ راشد نے 14 گیندوں میں صرف دو رن دے کر مڈل آرڈ اور لور آرڈر کے وکٹ حاصل کئے۔

      معین علی نے ٹاس جیت کر گیند بازی کے کپتان ایان مورگن کے فیصلے کو صحیح ثابت کرکے دکھایا۔ انہوں نے 4 اوور میں صرف 17 رن دیئے۔ ویسٹ انڈیز کے لئے صرف کرس گیل (13) ہی ڈبل اعدادوشمار تک پہنچ سکے۔ لینڈل سیمنس اور شمرون ہیٹ مائر نے ہاتھ کھولنے کی کوشش کی، لیکن معین علی نے دونوں کو پویلین بھیجا۔ دوسرے اینڈ سے کرس ووکس نے کفایتی اسپیل ڈال کر ایون لوئس (6) کو آوٹ کیا۔ ٹائمل ملس نے کرس گیل کو روانہ کیا۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: