ہوم » نیوز » اسپورٹس

India vs England: انگلینڈ کے سامنے 482 رنوں کا مشکل ہدف، روی چندرن اشون کی شاندار سنچری

India vs England: چنئی ٹسٹ میں جیت کے لئے انگلینڈ کو چوتھی اننگ میں 482 رن بنانے ہوں گے۔ اسپنروں کی مددگار پچ پر انگلینڈ کے لئے یہ ہدف بالکل آسان نہیں ہے۔

  • Share this:
India vs England: انگلینڈ کے سامنے 482 رنوں کا مشکل ہدف، روی چندرن اشون کی شاندار سنچری
انگلینڈ کے سامنے 482 رنوں کا مشکل ہدف، روی چندرن اشون کی شاندار سنچری

نئی دہلی: چنئی ٹسٹ میں ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے سامنے 482 رنوں کا ہدف دیا۔ دوسری اننگ میں ہندوستانی ٹیم روی چندرن اشون کے شاندار سنچری کی بدولت 286 رن بنانے میں کامیاب رہا۔ اشون نے 106 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ کپتان وراٹ کوہلی نے 62 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انگلینڈ کی طرف سے معین علی نے چار جبکہ جیک لیچ نے چار وکٹ لئے۔ چار ٹسٹ میچودں کی سیریز میں انگلینڈ پہلا مقابلہ جیت کر 0-1 سے آگے ہے۔ چنئی کی اس مشکل پچ پر چوتھی اننگ میں اتنے بڑے ہدف کا تعاقب کرنا ناممکن سا ہے۔ حالانکہ ہندوستانی سرزمین میں چوتھی اننگ میں سب سے بڑے ہدف کا تعاقب اسی میدان پر ہوا ہے۔ سال 2008 میں ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف ہی چار وکٹ گنواکر جیت کے لئے ضروری 387 رن بنائے تھے۔


اس سے قبل ہندوستان نے صبح ایک وکٹ پر 54 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور پہلے سیشن میں پانچ وکٹ گنوانے کے ساتھ 102 رن بھی جوڑے۔ انگلینڈ نے صبح ہندوستان کے وکٹ نکالنے میں دیر نہیں لگائی۔ چتیشور پجارا دن کے پہلے اوور میں ہی رن آوٹ ہوگئے۔ وہ لیچ کی گیند فلک کرنے کے لئے آگے آئے، لیکن صحیح وقت پر کریز پر نہیں پہنچ سکے۔


روہت شرما کو بین فاکس نے اسٹمپ آوٹ کیا۔ فاکس نے وکٹ کے پیچھے اپنی اچھی کارکردگی جاری رکھی اور رشبھ پنت کو بھی بڑی خوبصورتی سے اسٹمپ آوٹ کرکے جلدی پویلین بھیج دیا۔ اجنکا رہانے (10) نے معین علی کی گیند پر شارٹ لیگ پر کیچ دینے سے پہلے دو اچھے شاٹ لگائے۔


کوہلی نے لگائی 25 ویں نصف سنچری

اس کے بعد آر اشون اور وراٹ کوہلی نے ہندوستانی اننگ کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان ساتویں وکٹ کے لئے 96 رنوں کی شراکت ہوئی۔ کوہلی نے جم کر بلے بازی کی لیکن، اس درمیان کچھ شاندار ڈرائیو لگائے۔ انہوں نے 107 گیندوں پر اپنی 25 ویں ٹسٹ نصف سنچری لگائی۔ آر اشون اس کے کچھ دیر بعد اولی اسٹون پر چوکا لگاکر اس مقام پر پہنچے۔ یہ ٹسٹ میچوں میں ان کی 12 ویں نصف سنچری ہے اور کل چھٹا موقع ہے جبکہ کسی ٹسٹ میچ میں انہوں نے اننگ میں پانچ وکٹ لینے کے علاوہ اننگ میں 50 سے زیادہ رن بنائے۔

کوہلی کی شاندار اننگ کا خاتمہ معین علی نے کیا۔ ان کی ایل بی ڈبلیو کی کامیاب اپیل پر کوہلی نے ریویو بھی لیا، لیکن فیصلہ ہندوستانی کپتان کے خلاف ہی گیا۔ وراٹ کوہلی نے 149 گیندیں کھیلیں اور 7 چوکے لگائے۔ معین علی نے وراٹ کوہلی کو کل پانچویں اور میچ میں دوسری بار آوٹ کیا۔ معین نے اس کے بعد کلدیپ یادو کو بھی ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ ہندوستان کا آخری وکٹ آر اشون کی شکل میں گرا، جنہیں اولی اسٹون نے آوٹ کیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 15, 2021 04:27 PM IST