ہوم » نیوز » اسپورٹس

شوہر ہو تو وارٹ کوہلی جیسا، تیسرے ٹیسٹ میں جیت کے بعد انوشکا شرما کو دیا یہ تحفہ

وراٹ کوہلی نے نوٹنگھم ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جب سنچری بنائی تھی تو بیٹ ہوا میں لہراكر اسٹیڈیم میں بیٹھی اپنی بیوی انوشکا شرما کو فلائنگ کس دی تھی۔

  • Share this:
شوہر ہو تو وارٹ کوہلی جیسا، تیسرے ٹیسٹ میں جیت کے بعد انوشکا شرما کو دیا یہ تحفہ
وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما

پہلے حریف گیند بازوں پر وار اور اس کے بعد سنچری لگانے پر بیوی سے پیار کا اظہار، یہ ہے وراٹ کوہلی کا ٹشن۔ وراٹ کوہلی نے نوٹنگھم ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جب سنچری بنائی تھی تو بیٹ ہوا میں لہراكر اسٹیڈیم میں بیٹھی اپنی بیوی انوشکا شرما کو فلائنگ کس دی تھی۔ وراٹ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ اب نوٹنگھم میں جیت کے بعد ایک بار پھر وراٹ کوہلی نے اپنی کامیابی کا تاج بیوی انوشکا شرما کو ہی پہنایا ہے۔


نوٹنگھم میں جیت حاصل کرنے کے بعد وراٹ کوہلی نے انوشکا کی جم کر تعریف کی۔ انھوں نے انگلینڈ دورے پر اپنی کامیابی کے پیچھے انوشکا شرما کو ہی بتایا۔ وراٹ کوہلی نے میچ ختم ہونے کے بعد کہا، 'میں نے 2014 کی ناکامیوں کے بارے میں کبھی نہیں سوچا لیکن میں اپنی اس کامیابی کو اپنی بیوی انوشکا شرما کو وقف کرتا ہوں۔ انوشکا نے ہمیشہ ہی میری حوصلہ افزائی کی ہے۔ '


ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے نوٹنگھم ٹیسٹ میں شاندار بلے بازی کے دم پر اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔ پہلی اننگز میں وراٹ کوہلی نے 97 اور دوسری اننگز میں شاندار سنچری بنائی۔ ان کی اس شاندار پرفارمنس کے بعد وراٹ کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔

First published: Aug 23, 2018 01:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading