نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کو انلگینڈ کے خلاف ونڈے (England vs Pakistan ODI Series) سیریز میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انگلینڈ کی دوسرے درجے کی ٹیم نے پاکستان کو 0-3 سے ہرا دیا، جس کے بعد بابر اعظم کی جم کرتنقید ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ونڈے میں 331 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا تھا، اس کے باوجود وہ میچ 3 وکٹ سے ہار گیا اور اس کا سیریز میں کلین سوئپ ہوگیا۔ واضح رہے کہ تیسرے ونڈے کے دوران پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی بھی ہوگئی۔ سابق کپتان سرفراز احمد (Sarfaraz Ahmed) اور آل راونڈر شاداب خان (Shadab Khan) بیچ میدان پر آپس میں بھڑ گئے۔
سیریز کے آخری ونڈے میں جب انگلینڈ کی ٹیم ہدف کا تعاقب کر رہی تھی تو لوئس گریگری کے وکٹ کے دوران پاکستان کے شاداب خان (Shadab Khan) اور سرفراز احمد (Sarfaraz Ahmed) آپس میں بھڑ گئے۔ دراصل حارث روف کی گیند پر لوئس گریگری نے ہوا میں شاٹ کھیلا اور گیند پچ کے پاس ہی کھڑی ہوگئی۔ گیند سدھے وکٹ کے اوپر گئی تھی اور وہ کیچ وکٹ کیپر سرفراز احمد کا تھا، لیکن شاداب خان مڈ آف سے وہاں تک پہنچ گئے اور وہ کیچ پکڑ لیا۔ اس کے بعد سرفراز خان اچانک شادب خان پر بھڑک (Sarfaraz Ahmed-Shadab Khan fight video) گئے اور انہیں ڈانٹے لگے۔ وکٹ گرنے کے بعد سرفراز احمد نے جشن تک نہیں منایا۔
وینس اور گریگری نے دلائی انگلینڈ کو جیتواضح رہے کہ جیمس ونس اور لوئس گریگری نے تیسرے ونڈے میں انگلینڈ کی جیت کی اسکرپٹ لکھی۔ ان دونوں بلے بازوں نے چھٹے وکٹ کے لئے 129 رنوں کی شراکت کرکے انگلینڈ کو جیت دلائی۔ جیمس ونس نے اپنے ونڈے کیریئر کی پہلی سنچری اور 95 گیندوں میں 102 رن بنائے۔ وہیں لوئس گریگری نے 69 گیندوں میں 77 رنوں کی اننگ کھیلی اور اپنی اننگ میں 6 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ ایک وقت انگلینڈ نے اپنے 5 وکٹ 165 رنوں پر گنوا دیئے تھے، لیکن اس کے باوجود میزبان ٹیم 332 رنوں کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
اب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز 16 جولائی سے شروع ہوگی۔ دوسرا ٹی-20 18 جولائی اور تیسرا ٹی-20 میچ 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔