ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کی دعا میں نہیں ہوا اثر، نیوزی لینڈ کوشکست دے کرانگلینڈ سیمی فائنل میں

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 306 رنوں کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 186 رنوں پرآل آوٹ ہوگئی۔  

  • Share this:
پاکستان کی دعا میں نہیں ہوا اثر، نیوزی لینڈ کوشکست دے کرانگلینڈ سیمی فائنل میں
انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے کر عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

آئی سی سی عالمی کپ میں میزبان انگلینڈ نے بدھ کو ریوسائڈ میدان پر نیوزی لینڈ کو شکست دے کرٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی کرلی ہے۔ آسٹریلیا اورہندوستان کے بعد وہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بنی۔ وہیں انگلینڈ کی جیت نے پاکستان کی امیدوں کو تقریباً ختم کردیا ہے۔ انگلینڈ نے 306 رن بنائے تھے، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ 186 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔


انگلینڈ کی ٹیم سال 1992 کے بعد پہلی بار ٹورنامنٹ  کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ جانی بیرسٹو کو ان کی 106 رنوں کی اننگ کے لئے 'مین آف دی میچ' منتخب کیا گیا۔ انگلینڈ کی طرف سے جانی بیرسٹونے عالمی کپ میں مسلسل دوسری سنچری لگائی، جس سے انگلینڈ کو بہترین مضبوطی ملی۔ نیوزی لینڈ کی اس شکست سے پاکستان کو بھی مایوسی ہوئی کیونکہ آج پاکستانی ٹیم اوراس کے مداح نیوزی لینڈ کی جیت کی دعائیں کررہے تھے تاکہ انگلینڈ سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکے اورپاکستان کے لئے امیدیں باقی رہیں۔


نیوزی لینڈ کی بلے بازی بکھرگئی


انگلینڈ کے 306 رنوں کے تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات بے حد خراب رہی اور14 رن کے کل اسکورپرانہوں نے دونوں سلامی بلے بازوں کے وکٹ گنوا دیئے۔ مارٹن گپٹل 8 رن بناکر اورہینری نکولس بغیرکھاتہ کھولے آوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کو تیسرا بڑا جھٹکا تب لگا جب کپتان کین ولیمسن 40 گیندوں میں 27 رن بناکر رن آوٹ ہوگئے۔ اس کے کچھ دیربعد ہی راس ٹیلر (28) بھی رن آوٹ ہوئے۔ 17 ویں اوورکی تیسری گیند پرایک کی جگہ دو رن لینے کی کوشش میں وہ وکٹ گنوا بیٹھے۔ 4 وکٹ گرنے کے بعد جیمس نیشم (19) اورٹام لاتھم نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی اور54 رن کی شراکت کی۔ 26 ویں اوور کی پہلی ہی گیند پرمارک ووڈ نے جیمس نیشم کو بولڈ کرکے اس شراکت کوتوڑا۔ ٹام نے اس کے بعد گرینڈ ہوم کے ساتھ شراکت داری کرنے کی کوشش کی، لیکن بین اسٹوکس نے اپنی پہلی ہی گیند پرانہیں روٹ کے ہاتھوں کیچ کراکر تین رن کے اسکورپر پویلین واپس بھیج دیا۔

نیوزی لینڈ کو سب سے بڑا جھٹکا تب لگا جب ٹام لاتھم آوٹ ہوگئے۔ 39 ویں اوورمیں لیم پلنکٹ بھی 57 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ لاتھم کا ساتھ دے رہے مچیل سینٹنراگلے ہی اوور میں (12) مارک ووڈ کی گیند پرایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے، امپائرنے ناٹ آوٹ قرار دیا تھا، لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ریویو لے کرفیصلہ بدل دیا۔  نیوزی لینڈ کے ہاتھ سے میچ نکل چکا تھا۔ اننگ کے 44 ویں اوورمیں مارک ووڈ نے اپنی شاندارگیند پرمیٹ ہینری کو12 رنوں کے اسکورپربولڈ کردیا۔

انگلینڈ نے دیا تھا 306 رنوں کا ہدف

سیمی فائنل کے ٹکٹ کے لئے مد مقابل انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے درمیان مقابلے میں ٹاس انگلینڈ نے جیتا اوراس نے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے 50 اووروں میں 305 رن بنائے۔ انگلینڈ کو جس طرح کی شروعات ملی تھی، اس سے لگ رہا تھا کہ اسکور350 کے آس پاس جائے گا، لیکن نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے درمیان کے اووروں میں واپسی کی اورمسلسل وکٹ لے کرانگلینڈ کو 50 اووروں میں 8 وکٹ کے نقصان پر305 رن ہی بنانے دیئے۔ انگلینڈ کی طرف ایک بارپھر دونوں سلامی بلے بازوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی ٹیم کو بڑے اسکورکی جانب گامزن کردیا تھا۔ جانی بیرسٹو نے شاندارسنچری لگائی۔ انہوں نے 106 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ دوسرے سلامی بلے باز جیسن رائے نے 60 رنوں کی شانداراننگ کھیل کرپہلے وکٹ کے لئے 123 رنوں کی شراکت کی۔ اس کے علاوہ ایان مورگن نے 42 اورجوروٹ نے 24 رنوں کی اننگ کھیلی۔
First published: Jul 03, 2019 11:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading