ہوم » نیوز » اسپورٹس

یہ کھلاڑی 10 دنوں کے اندرچھوڑ دیں گے آئی پی ایل، اس سے ان کی ٹیموں کوہوگا بڑا نقصان

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جوفرا آرچراورانگلینڈ کے دوسرے کھلاڑیوں کو 26 اپریل تک ملک لوٹنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

  • Share this:
یہ کھلاڑی 10 دنوں کے اندرچھوڑ دیں گے آئی پی ایل، اس سے ان کی ٹیموں کوہوگا بڑا نقصان
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جوفرا آرچراورانگلینڈ کے دوسرے کھلاڑیوں کو 26 اپریل تک ملک لوٹنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ایک طرف جہاں آئی پی ایل کا خمار چھایا ہوا ہے وہیں آئی سی سی عالمی کپ کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔ انہیں تیاریوں کے مدنظرانگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل میں کھیل رہے اپنے کھلاڑیوں کو واپس انگلینڈ لوٹنے کا حکم دے دیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ان کھلاڑیوں کو 10 دن کے اندرملک لوٹنے کے لئے کہا ہے۔


آپ کو بتادیں کہ انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) میں کئی انگریز کھلاڑی ہیں، جو اپنی ٹیم کو میچ جتا رہے ہیں، یا پھروہ اپنی ٹیم کو ایک مضبوطی دیتے ہیں، جو اپنی ٹیم کو میچ جتا رہے ہیں، یا پھروہ اپنی ٹیم کو ایک بیلنس دیتے ہیں۔ اب ان کھلاڑیوں کے جانے کے بعد یہ ٹیمیں مشکل میں پڑسکتی ہیں۔ کیونکہ ان کے جانے سے ان کی ٹیم میں ان کی جگہ لینا کسی کے لئےآسان نہیں ہوگا۔


حیدرآباد کو ہوگا سب سے زیادہ نقصان


سن رائزرس حیدرآباد نے اب تک تین میچ جیتے ہیں اوران سبھی جیت میں اس کے انگلش سلامی بلے باز اوروکٹ کیپرجانی بیرسٹو کا تعاون رہا ہے۔ بیرسٹو بہترین فارم میں ہیں اوروہ ایک سنچری بھی لگا چکے ہیں، ان کے جانے کے بعد حیدرآباد کو نیا سلامی بلے بازتلاش کرنا ہوگا۔ اس ٹیم کے سبھی ہندوستانی کھلاڑیوں نے اب تک مایوس کیا ہے، ایسے میں بیرسٹو کےجانےسےحیدرآباد کا پلے آف میں پہنچنا مشکل ہوسکتا ہے۔

راجستھان رائلس کے لئے یہ سیزن بہت خراب رہا ہے۔ اس نے اب تک دو ہی میچ اپنے نام کئے ہیں۔ حالانکہ اس کے تیزگیند باز جوفرا آرچرنے اب تک زبردست گیند بازی کی ہے۔ اب 26 اپریل تک وہ اپنے ملک لوٹ جائیں گے۔ ان کے ساتھ بین اسٹوکس بھی انگلینڈ واپس جائیں گے۔ حالانکہ اب تک ان کی کارکردگی بے حد خراب رہی ہے۔

اب 26 اپریل کے بعد کنگس الیون پنجاب اوررائل چیلنجرس بنگلورکی ٹیم کو بھی جھٹکا لگے گا۔ پنجاب کی ٹیم میں سیم کرن اوربنگلورکی ٹیم میں معین علی کھیلتے ہیں، جن کا انتخاب عالمی کپ کی ٹیم میں بھی ہوا ہے اورانہیں بھی انگلینڈ لوٹنا ہوگا۔ آپ کو بتادیں کہ عالمی کپ سےقبل انگلش ٹیم کو پاکستان سے ونڈے اورٹی -20 سیریزکھیلنی ہے۔ٓ
First published: Apr 17, 2019 08:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading