سوشل میڈیا پر چھایا اکشرا سنگھ کا گلیمرس لک ، ہاٹنیس دیکھ کر فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات
سوشل میڈیا پر چھایا اکشرا سنگھ کا گلیمرس لک ، ہاٹنیس دیکھ کر فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات
Akshara Singh glamorous look: اکشرا (Akshara Singh) نے خود اپنی گلیمرس تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ، جس میں انہیں کالے رنگ کے لانگ سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔
بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ کو فلمی دنیا کی دمدار اور بے باک اداکارہ بھی کہا جاتا ہے ۔ وہ اپنی فلموں اور اداکاری کے علاوہ لک کو لے کر بھی موضوع بحث رہتی ہیں ۔ بگ باس میں جانے کے بعد اداکارہ کی فین فالوئنگ میں جو اضافہ ہوا ہے وہ تو کمال کا ہی تھا ، اس لئے ہی تو وہ جب بھی اپنی کوئی پوسٹ شیئر کرتی ہیں تو وائرل ہوجاتی ہیں ۔ ایسے میں جب انہوں نے اپنی بلیک رنگ کے کوٹے میں تصویر شیئر کی ہے ، جس میں ان کی خوبصورت کا جواب نہیں ہے ۔
دراصل اکشرا نے خود اپنی گلیمرس تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ، جس میں انہیں کالے رنگ کے لانگ سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ لانگ سوٹ کے ساتھ اداکارہ نے جوتے اور کھلے بال کئے ہوئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بڑے ایئرنگس لک کو اور بھی زیادہ اسٹائلش بنا رہے ہیں ۔ تصویر کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا : ہیپوکریٹکس لفظوں میں نہیں میری آنکھوں میں ہے ۔ کیا کہتے ہو؟ ۔
اکشرا کی اس تصویر نے انٹرنیٹ پر درجہ حرارت بڑھا دیا ہے اور یہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ ہورہا ہے ۔ فینس ان کی تصویر پر جم کر کمنٹس کررہے ہیں ۔ ایک شخص نے تو ان کی تصویر دیکھ کر لکھا : بمب لگدی مینو ۔ اسی کے ساتھ ہی کسی نے ہارٹ ایموجی تو اسمائلی بھیج کر ان کی خوبصورتی کی جم کر تعریف کی ہے ۔
بتادیں کہ گزشتہ دنوں اکشرا سنگھ کو بگ باس او ٹی ٹی میں دیکھا گیا تھا ۔ اس شو میں وہ بھلے ہی زیادہ وقت تک نہیں رہ سکی تھیں لیکن اپنی بات کو انہوں نے مضبوطی کے ساتھ رکھا ۔ یہاں پر ان کے کھیل اور مضبوطی کو دیکھتے ہوئے فینس نے انہیں بھوجپوری کی شیرنی نام دیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔