ہوم » نیوز » اسپورٹس

عالمی کپ جیتنے کے بعد مورگن کا بڑا بیان، کہا۔ میچ کا نتیجہ اس طرح نہیں نکلنا چاہئے تھا

دراصل، مورگن کی کپتانی میں انگلینڈ نے بھلے ہی اپنا پہلا عالمی کپ جیت لیا ہے لیکن اس کی یہ جیت تنازعات کی زد میں رہی ہے۔

  • Share this:
عالمی کپ جیتنے کے بعد مورگن کا بڑا بیان، کہا۔ میچ کا نتیجہ اس طرح نہیں نکلنا چاہئے تھا
ایون مورگن: فوٹو رائٹرز

عالمی کپ 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف سپراوور میں جیت درج کرنے کے بعد انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ دراصل، مورگن کی کپتانی میں انگلینڈ نے بھلے ہی اپنا پہلا عالمی کپ جیت لیا ہے لیکن اس کی یہ جیت تنازعات کی زد میں رہی ہے۔ وہ اس لئے کیونکہ فائنل میں اسٹوکس کے بلے سے لگ کر ملے اوور تھرو کے رنوں نے نیوزی لینڈ کی ہار یقینی کر دی تھی۔ جبکہ ضابطہ کے مطابق، انگلینڈ کو وہ چھ کی جگہ پانچ رن ملنے چاہئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی سپراوور میں بھی اسکور برابر رہنے کی صورت میں انگلینڈ کو زیادہ باؤنڈری لگانے کی بنیاد پر فاتح قرار دے دیا گیا تھا۔


عالمی کپ کے اس نتیجہ کو لے کر کئی لوگوں نے آئی سی سی کے عجیب وغریب قوانین کی تنقید کی تھی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اسے شرمناک صورت حال بتایا تھا جبکہ سچن تیندولکر نے بھی کہا تھا کہ اس میچ کا نتیجہ سپراوور کے ذریعہ ہی نکلنا چاہئے تھا۔ اب انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے بھی اسے لے کر ایک بڑا بیان دیا ہے۔


انگلینڈ کو اس کا پہلا عالمی کپ جتانے والے کپتان ایون مورگن نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس میچ کا نتیجہ اس طرح نکلنا صحیح ہے۔ خاص کر تب جب دونوں ٹیموں کے درمیان فرق بیحد باریک ہو۔ مورگن نے حالانکہ یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میچ میں ایسا کوئی پل تھا جسے دیکھ کر آپ کہہ سکیں کہ وہاں میچ گنوا دیا۔ یہ اتنا بیلینس تھا۔


مورگن اپنی واضح سوچ کو لے کر جانے جاتے ہیں۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں وہاں موجود تھا جب یہ سب کچھ ہوا۔ مجھے نہیں لگتا کہ جیت نے اس چیز کو آسان کر دیا ہے۔ لیکن یقینی طور پر ہار سے یہ اور مشکل ضرور ہو جاتی۔ میچ میں ایک بھی لمحہ ایسا نہیں آیا جس کے بعد آپ یہ کہہ سکیں کہ ہم اس کے مستحق تھے۔ یہ اتنا قریبی معاملہ تھا۔
First published: Jul 20, 2019 02:19 PM IST