جسپریت بمراہ اور محمد سراج پر نسلی تبصرے، ہندوستان نے شکایت درج کرائی
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سڈنی میں کچھ شائقین نے ہندوستانی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ اور محمد سراج پر نسلی تبصرے کیے جس کے بارے میں ہندوستانی ٹیم انتظامیہ نے شکایت درج کرائی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 10, 2021 03:44 PM IST

جسپریت بمراہ اور محمد سراج پر نسلی تبصرے، ہندوستان نے شکایت درج کرائی
سڈنی: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سڈنی میں کچھ شائقین نے ہندوستانی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ اور محمد سراج پر نسلی تبصرے کیے جس کے بارے میں ہندوستانی ٹیم انتظامیہ نے شکایت درج کرائی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تیسرے دن کے کھیل کے بعد ٹیم کے کپتان اجنکیا رہانے اور آف اسپنر روی چندرن اشون کی سربراہی میں کچھ سینئر کھلاڑیوں نے سڈنی ٹیسٹ کے دونوں امپائروں پال رائفل اور پال ولسن کو ان دونوں کھلاڑیوں پر نسلی تبصرے سے آگاہ کیا ہے کہ ان کے دو کھلاڑیوں پر نسلی تبصرے کئے گئے ہیں۔

جسپریت بمراہ اور محمد سراج پر نسلی تبصرے کیے جس کے بارے میں ہندوستانی ٹیم انتظامیہ نے شکایت درج کرائی ہے۔
بتایا جارہا ہے دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کچھ تماشائیوں نےاس طرح کا سلوک کیا تھا اور جب ایسا برتاؤ تیسرے دن بھی ہوا تو دونوں فاسٹ بالروں نے یہ شکایت درج کرائی۔ اس شکایت کے درج ہونے کے بعد امپائروں ، سکیورٹی حکام اور ہندوستانی کھلاڑیوں کے مابین مجموعی طور پر پانچ منٹ تک بات چیت ہوئی اور ہندوستانی ٹیم ڈریسنگ روم کے قریب ہی رہی۔ ہندوستانی سیکیورٹی حکام میدان میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں سے تقریبا پانچ منٹ تک بات چیت کرتے رہے اور اس دوران آئی سی سی کے سکیورٹی آفیسر بھی موجود تھے۔