آئی پی ایل 2023 کے اہم مقابلوں میں رائل چیلنجرس بنگلور نے ایم چنا سوامی اسٹیدیم میں فاف ڈپلوسیس نے سیزن کا سب سے طویل چھکا لگایا ہے۔ یہ چھکا اتنا لمبا تھا کہ اسٹیڈیم میں بیٹھا ہر کوئی حیران رہ گیا۔ خود دوسری سمت پر کھڑے گلین میکسویل اور ڈگ ااوٹ میں بیٹھے وراٹ کوہلی بھی اس پر ری ایکشن دینے سے کود کو نہیں روک پائے۔ ڈو پلیسس نے گیند کو اسٹیڈیم میں سے باہر پہنچا دیا۔ بال کار پارکنگ میں جاکر گری۔
115 میٹر کے حیرت انگیز چھکے کے بعد مخالف ٹیم لکھنو سوپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل کے بھی طوطے اڑ گئے۔ آر سی بی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں دو وکٹ کے نقصان پر 212 رن بنائے۔ طوفانی بلے بازی کی شروعات وراٹ کوہلی نے کی۔ سابق کپتان نے چار چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 44 گیندوں میں 61 رنوں کی اننگ کھیلی۔ یہ بھی پڑھیں:
ان کے ساتھی فاف ڈو پلیسس نے 46 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز بنائے۔ ان کے بلے سے پانچ چھکے اور پانچ چوکے لگے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے گلین میکسویل کا بیٹ بھی زبردست چلا گیا۔ آسٹریلیا کے اس آل راؤنڈر نے 29 گیندوں میں تین چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔
فاف ڈو پلیسس کے چھکے اس وقت سب سے زیادہ زیر بحث ہیں۔ روی بشنوئی 15ویں اوور میں جارحانہ انداز میں دکھائی دئیے۔ چوتھی گیند پر آر سی بی کے کپتان نے 115 میٹر کا چھکا لگایا اور گیند کو باہر کار پارکنگ میں لے گئے۔ وراٹ کوہلی اس چھکے کو دیکھنے کے لیے ڈگ آؤٹ میں اپنی سیٹ سے اٹھے اور پیچھے جھانکنے لگے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔