آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کے بعد پاکستان کے کئی کھلاڑی انگلینڈ میں چل رہے ٹی -20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں۔ انہیں میں سے ایک آل راونڈرفہیم اشرف بھی ہیں، جونارتھمپٹنشرکی ٹیم کا حصہ ہیں۔ فہیم اشرف نے نارتھمپٹنشرکی ٹیم کے ساتھ معاہدہ تو کرلیا، لیکن میچ سے پہلےانہوں نےان کی جرسی پہننے سےانکارکردیا۔
دراصل نارتھمپٹنشرکی جرسی کی اسپانسرایک شراب کمپنی ہے، جس کی وجہ سے فہیم اشرف نے ٹیم کی جرسی پہننے پراعتراض جتایا۔ فہیم اشرف کےاعتراض کے بعد نارتھمپٹنشرکی ٹیم نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئےان کی جرسی سے شراب کمپنی کا لوگوہی ہٹا دیا۔
ویسے فہیم اشرف بغیرشراب کمپنی کی جرسی پہن کرتو میدان پراترے، لیکن وہ اپنی ٹیم کے لئے کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ فہیم نےڈربی شائرکے خلاف مقابلے میں 4 اوورمیں 40 رن لٹا دیئے۔ نارتھمپٹنشرکی ٹیم 180 رن بنانے کے باوجود میچ ہارگئی۔ فہیم اشرف نےاپنے آخری اوورمیں ہی 17 رن لٹا دیئے۔

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔