ہوم » نیوز » اسپورٹس

فخرزمان نےکہا 'اگرٹیم جیت جاتی تواورزیادہ خوشی ہوتی'۔

انگلینڈ کےبڑے ہدف کا تعاقب میں پاکستانی سلامی بلے بازفخرزمان نے شاندارسنچری بنائی، لیکن اس کے باوجود ٹیم ہارگئی۔

  • UNI
  • Last Updated: May 12, 2019 08:04 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فخرزمان نےکہا 'اگرٹیم جیت جاتی تواورزیادہ خوشی ہوتی'۔
پاکستان بلے باز فخرزمان: فائل فوٹو

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کےسلامی بلےبازفخرزمان نےکہا ہےکہ انگلینڈ کےخلاف بڑا اسکور کرنے پرخوشی ہے، لیکن اس وقت اورزیادہ خوشی ہوتی، اگرٹیم بھی کامیاب ہوجا تی۔

ایک انٹرویومیں فخرزمان نےکہا کہ ہمارے بلے بازوں نے اچھا کھیلا۔47 ویں اوورتک گیم ہمارے ہاتھ میں تھا۔ آخری تین اووروں میں گیم ہاتھ سے نکل گیا۔

واضح رہےکہ انگلینڈ کےبڑے ہدف کا تعاقب میں پاکستانی سلامی بلے بازفخرزمان نے شاندارسنچری بنائی۔ فخرزمان نے4 چھکوں اور12 چوکوں کی مدد سے 106 گیندوں پر 138 رن بنائے۔ انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو12رن سےشکست دے کرسیریز میں برتری حاصل کرلی، پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔


واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے  پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوورمیں 7 وکٹ کے نقصان پر361 رنوں کا ہمالیائی اسکورکھڑا کیا تھا۔ تاہم انگلینڈ کی طرف سے جوس بٹلرکی شانداراننگ اورجیسن رائے، ایان مورگن اورجان بیرسٹوکی نصف سنچری اننگ کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کے ہدف کو آسانی سے حاصل کرلیا۔ اس سے قبل پاکستان کی طرف سے  فخرزمان نے سنچری لگائی تھی جبکہ بابراعظم اورحسن علی نے نصف سنچری اننگ کھیلی تھی۔

First published: May 12, 2019 08:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading