ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کے جارح بلے باز کا انکشاف، جسپریت بمراہ کی نوبال نے اسٹاربنا دیا

نوسینا سے منسلک ہونے کی وجہ سے ٹیم میں 'شولجر' کے نام سے مشہورفخرزمان نے گزشتہ سال زمبابوے کے خلاف ونڈے میں ڈبل سنچری لگائی تھی۔

  • Share this:
پاکستان کے جارح بلے باز کا انکشاف، جسپریت بمراہ کی نوبال نے اسٹاربنا دیا
دو سال قبل آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بمراہ کی گیند پرفخرزمان آوٹ ہوگئے تھے، لیکن وہ گیند نولال تھی۔

پاکستان کے سلامی بلے باز فخرزمان کا کہنا ہے کہ جسپریت بمراہ کی نوبال نے انہیں اسٹاربنا دیا۔ دو سال پہلے آئی سی سی چمپئن ٹرافی کے فائنل میں بمراہ کی گیند پرفخرزمان آوٹ ہوگئے تھے، لیکن وہ گیند نوبال نکلی۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے اس نوجوان بلے بازنے سنچری لگا دی تھی۔ یہ ان کے بین الاقوامی کیریئر کی پہلی سنچری تھی۔ ہندوستان کو یہ زندگی (جیون دان) مہنگی پڑگئی تھی اوراس کی قیمت شکست سے چکانی پڑی تھی۔


اس میچ کے بعد فخرزمان نے مڑکرنیں دیکھا اورپاکستان کے بڑے بلے باز بن چکے ہیں۔ نوسینا سے کرکٹ میں آئے اس بلے بازکے سامنے اب آئی سی سی کرکٹ ورلد کپ 2019 میں ٹیم کو پھرسے چمپئن بنانے کا چیلنج ہے۔ فخرزمان نے بتایا 'میں اس نوبال سے اسٹاربن گیا۔ میں نے فائنل سے پہلے خواب دیکھا تھا کہ میں نوبال پرآوٹ ہوگیا ہوں اوربعد میں ویسا ہی ہوا۔ میں شروعات میں مایوس تھا کیونکہ میں نے اپنے والد سے میچ میں اچھی کارکردگی کا وعدہ کیا تھا'۔


انہوں نے کہا کہ ان کا ہدف پاکستان کو 1992 کے بعد پہلا عالمی کپ دلانا ہے۔ بقول فخرزمان 'شہرت کے ساتھ ذمہ داری بھی آتی ہے اوراب میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں۔ اب مجھے اپنے کردارکی اہمیت معلوم ہے۔ عالمی کپ میں یہ میری ترجیحات ہوں گی'۔


نوسینا سے منسلک ہونے کے سبب ٹیم میں 'شولجر' کے نام سے مشہورفخرزمان نے گزشتہ سال زمبابوے کے خلاف ونڈے میں ڈبل سنچری لگائی تھی۔ یہ کارنامہ کرنے والے وہ پہلے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا کام رن بنانا ہے اورمیں وہ کررہا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ محنت رنگ لائے گی۔

فخرزمان نے 36 ونڈے میں 4 سنچری کی مدد سے 1642 رن بنائے ہیں۔
فخرزمان نے 36 ونڈے میں 4 سنچری کی مدد سے 1642 رن بنائے ہیں۔


فخرزمان کے پاکستانی ٹیم میں شامل ہونے کی کہانی بھی زبردست ہے۔ پاکستان سپرلیگ 2017 میں سلامی بلے باز شرجیل خان اسپاٹ فکسنگ معاملے میں پھنس گئے تھے۔ اس کے سبب ان پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔ ایسے میں ان کی جگہ فخرزمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ چمپئنز ٹرافی سے تین ماہ قبل شرجیل ٹیم سے باہرہوئے تھے اورفخرزمان نے موقع کا پورا فائدہ اٹھاکراپنی چھاپ چھوڑی۔ اس کے بعد انہوں نے اس جگہ کو اپنا بنالیا اورامام الحق کے ساتھ مل کرایک مضبوط سلامی جوڑی بنا لی۔
First published: May 27, 2019 11:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading