موہت کا سوپر کیچ کی فینس کررہے ہیں خوب تعریف، بتایا اب تک کا ’بیسٹ کیچ‘
موہت کا سوپر کیچ کی فینس کررہے ہیں خوب تعریف، بتایا اب تک کا ’بیسٹ کیچ‘
ماضی میں بیٹ سے ہنگامہ برپا کرنے والے شاردول ٹھاکر کو تیسرے نمبر پر یہ سوچ کر بھیجا گیا کہ وہ اس بار بھی بلے سے گجرات کا بینڈ بجائیں گے لیکن یہ منصوبہ ناکام ہوگیا۔
انڈین پریمیئر لیگ کا 16واں سیزن جاری ہے۔ ابھی تک کے سفر میں سوپر سے اوپر کیچ کم ہی پکڑے گئے ہیں، لیکن جو بھی کیچ دیکھنے کو ملے ہیں، وہ بہت ہی شاندار اور زبردست رہے ہیں۔ اس ضمن میں ایڈن گارڈن میں کے کے آر کی پہلی اننگمیں گجرات کے موہت شرما نے ایسا کیچ پکڑا کے کے کے آر کا پلان تو بگڑ ہی گیا وہیں جس نے بھی یہ کیچ دیکھا، وہ واہ واہ موہت کہے بغیر نہیں رہ سکا۔ کے کے آر نے بہت ہی امیدوں کے ساتھ اسپیشل پلان بنایا تھا، لیکن کبھی کبھی بالرہی نہیں، بلکہ سوپر کیچ بھی بڑے بڑے منصوبوں پر پانی پھیر دیتے ہیں۔ اور موہت شرما نے کچھ ایسے ہی کے کے آر کے ساتھ کردیا۔
دراصل، کے کے آر کی انتظامیہ نے اس بار گجرات کو حیران کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اور اس کے تحت ماضی میں بیٹ سے ہنگامہ برپا کرنے والے شاردول ٹھاکر کو تیسرے نمبر پر یہ سوچ کر بھیجا گیا کہ وہ اس بار بھی بلے سے گجرات کا بینڈ بجائیں گے لیکن یہ منصوبہ ناکام ہوگیا۔
اس کے لیے ذمہ دار رہا موہت شرما کا سوپر سے اوپر کیچ! یہ وکٹ بھلے ہی محمد شمی کو ملا، لیکن اگر یہ کہہ دیا جائے کہ اس وکٹ کو موہت کے نام کردیں، تو بالکل بھی غلط نہیں ہوگا۔ شمی کے پھینکے پانچویں اوور کی آخری گیند کو شاردول مڈآن کے اوپر سے مارنے کی کوشش کی، لیکن وہ صحیح ٹائمنگ حاصل نہیں کرپائے۔ اونچائی زیادہ رہی، لمبائی کم! مڈآن پر کھڑے موہت اپنے پیچھے کی اور دوڑے اور گرتے پڑتے ایسا کیچ لیا، جس کو فینس ابھی تک ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین کیچ قرار دے رہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔