உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کی اتنی خراب بلے بازی دیکھ کر مداح مایوس، کسی نے پکڑا سر تو کوئی بھروسہ ہی نہیں کر پایا، PCB نے شیئر کیا ویڈیو

     Pakistan vs Australia: پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں پاکستان کے کرکٹ شائقین کافی مایوس نظر آ رہے ہیں۔ پی سی بی نے کیپشن میں لکھا، فینس اس پر یقین نہیں کر سکتے۔

    Pakistan vs Australia: پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں پاکستان کے کرکٹ شائقین کافی مایوس نظر آ رہے ہیں۔ پی سی بی نے کیپشن میں لکھا، فینس اس پر یقین نہیں کر سکتے۔

    Pakistan vs Australia: پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں پاکستان کے کرکٹ شائقین کافی مایوس نظر آ رہے ہیں۔ پی سی بی نے کیپشن میں لکھا، فینس اس پر یقین نہیں کر سکتے۔

    • Share this:
      کراچی۔ پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا (PAK vs AUS 2nd Test) نے نمایاں برتری حاصل کر لی ہے۔ کراچی میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ انتہائی خراب رہی اور ٹیم پہلی اننگز میں صرف 148 رنز بنا سکی۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں مضبوط اسکور بنایا اور 9 وکٹوں پر 556 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئر کردی۔ پہلی اننگز میں پاکستان کی بلے بازی جس طرح سے چرمرائی ہوئی اسے دیکھ کر شائقین کرکٹ بہت مایوس ہوئے۔

      کنگارو ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 556 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اس کے ساتھ ہی بابر اعظم (Babar Azam)  کی قیادت میں میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسٹیڈیم میں موجود  کرکٹ کے شائقین کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان کی بیٹنگ اس طرح فلاپ ہو جائے گی۔ پہلے دو دن پچ نے جس طرح برتاؤ کیا اس سے لگ رہا تھا کہ یہ ٹیسٹ بھی ڈرا ہو جائے گا لیکن جیسے ہی پاکستان بلے بازی کرنے ے لیے اترا تو پچ نے بھی رنگ بدلا۔ کنگارو ٹیم کی بہترین گیندبازی کے سامنے میزبان بلے بازوں نے ہتھیار ڈال دئے۔ اس دوران اسٹینڈ میں موجود پاکستانی حامیوں کو مایوسی ہوئی۔

      اویسی بولے: مسلمانوں کیلئے اللہ کا حکم ہے کہ وہ سختی سے نماز، حجاب، روزہ وغیرہ کی پیروی کرتے ہوئے تعلیم حاصل کریں لیکن اب لڑکیوں کو مجبور۔۔۔۔

      پی سی بی  (PCB)  نے ویڈیو شیئر کی۔
      پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں پاکستان کے کرکٹ شائقین کافی مایوس نظر آ رہے ہیں۔ پی سی بی نے کیپشن میں لکھا، فینس اس پر یقین نہیں کر سکتے۔ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے بلے باز جس طرح ایک کے بعد ایک آؤٹ ہو رہے ہیں اسے دیکھ کر مداح بہت مایوس ہیں۔ ویڈیو میں کچھ ایسے بھی مداح بھی نظر آ رہے ہیں جو سر پکڑے بیٹھے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے۔


      اسٹارک نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
      آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک (Mitchell Starc)  نے قہر برپاتے ہوئے  پاکستان کے تین وکٹ لئے۔ ان کے علاوہ مچیل سویپسن (Mitchell Swepson) نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران پیٹ کمنز (Pat Cummins) نے بھی شاندار گیندبازی کی لیکن وہ صرف 1 وکٹ لے سکے۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ اسکورر پر بابر اعظم رہے جنہوں نے 36 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ امام الحق 20 اور نعمان علی (Nauman Ali)  نے بھی 20 رنز بنائے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 1 وکٹ پر 81 رنز بنا لیے تھے۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: