اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف جیتی گئی سیریز میں محمد سراج بنے’مین آف دی سیریز‘، بتایا اپنی شاندار گیند بازی کا راز

    محمد سراج اور شکھر دھون۔ (تصویر: سوشل میڈیا)

    محمد سراج اور شکھر دھون۔ (تصویر: سوشل میڈیا)

    ہندوستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔ اس میچ میں شاندار بولنگ کرنے والے کلدیپ یادو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اس سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستانی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا لیکن آخری دو میچوں میں ٹیم انڈیا نے زبردست واپسی کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ٹیم انڈیا نے تیسرے یکروزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے ہرادیا ہے۔ اس طرح ٹیم انڈیا نے 3 ونڈے میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔ وہیں، اس میچ کی بات کریں تو ہندوستانی کپتان شکھر دھون نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری ساوتھ افریقی ٹیم 27.1 اوور میں محض 99 رنوں پر سمٹ گئی۔ اس طرح ٹیم انڈیا کو میچ جیتنے کے لئے 100 رنوں کی ضرورت تھی۔ ٹیم اندیا نے 19.1 اوور میں 3 وکٹ پر ٹارگیٹ حاصل کرلیا۔

      ’اچھی لائن اور لینتھ پر گیندبازی کرنے کی کوشش کی‘
      وہیں، اس میچ میں شاندار گیند بازی کرنے والے کلدیپ یادو کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس سیریز میں اپنی گیندبازی سے متاثر کرنے والے تیز گیند باز محمد سراج کو مین آف دی سیریز منتخب کیا گیا۔ اس سیریز میں مین آف دی میچ بننے والے محمد سراج نے کہا کہ ساوتھ افریقہ جیسی اچھی ٹیموں کے خلاف مظاہرہ کرنے کے بعد ہمیشہ اعتماد بڑھتا ہے۔ میں نے ذمہ داری لیتے ہوئے اچھی لائن اور لینتھ پر گیندبازی کرنے کی کوشش کی۔ سا وجہ سے مجھے کامیابیملی اور میں اچھی گیندبازی کرنے میں کامیاب رہا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ہندوستان نے جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز جیت کر رقم کی تاریخ، برابر کیا ورلڈ ریکارڈ

      یہ بھی پڑھیں:
      آج سے شروع ہورہا ہے انڈر-17 خواتین فیفا ورلڈ کپ، ہندوستان سمیت 16 ٹیمیں لے رہی ہیں حصہ

      تیز گیندباز کے طور پر آپ کے اندر فائر اور جنوب ہونا چاہیے
      جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں مین آف دی سیریز بننے والے محمد سراج نے کہا کہ ایک تیز گیندباز کی حیثیت سے آپ میں آگ اور جذبہ ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس سیریز میں اپنی کارکردگی کے بعد بہت خوش ہوں اور مین آف دی میچ منتخب ہوا۔ اہم بات یہ ہے کہ ہندوستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔ اس میچ میں شاندار بولنگ کرنے والے کلدیپ یادو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اس سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستانی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا لیکن آخری دو میچوں میں ٹیم انڈیا نے زبردست واپسی کی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: