اپنا ضلع منتخب کریں۔

    فیروزشاہ کوٹلہ اب کہلائےگا ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم، ڈی ڈی سی اے کا بڑا فیصلہ

    بی جے پی کے سینئرلیڈرارون جیٹلی کا ہفتہ کوانتقال ہوگیا تھا، ان کےاعزازمیں ڈی ڈی سی اے نےفیروزشاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی ایند ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سي اے) نےاپنے سابق صدراور سابق مرکزی وزیرخزانہ ارون جیٹلی کےنام پردارالحکومت کےفیروزشاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔ فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام اب ارون جیٹلی اسٹیڈیم رکھا جائےگا۔ ڈی ڈی سی اے نےمنگل کو یہ فیصلہ کیا۔ اگرچہ یہ میدان فیروزشاہ کوٹلہ میدان ہی رہےگا اور اسٹیڈیم کا نام ارون جیٹلی اسٹیڈیم رکھا جائےگا۔

      ارون جیٹلی کا گذشتہ 24 اگست کوایمس میں طویل بیماری کے بعد انتقال ہو گیا تھا۔ وہ 1999 سے 2013 تک ڈی ڈی سی اے کے صدررہےتھے۔ ڈی ڈی سی اے کےصدررجت شرما نے یہ جانکاری دیتے ہوئےبتایا کہ اس بارے میں آئندہ 12 ستمبرکودارالحکومت میں ایک تقریب کے دوران یہ اعلان کیا جائےگا۔ اسی تقریب میں فیروز شاہ کوٹلہ کےایک اسٹینڈ کا نام ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کےنام پربھی رکھا جائےگا۔

      ارون جیٹلی 1999 سے 2012 تک ڈی ڈی سی اے کے صدررہے۔
      ارون جیٹلی 1999 سے 2012 تک ڈی ڈی سی اے کے صدررہے۔

      رجت شرما نےکہا کہ ارون جیٹلی کویہ ڈی ڈی  سی اے کی جانب سے خراج تحسین ہوگا۔ اس اسٹیڈیم کی تعمیرنواس وقت ہوئی تھی جب جیٹلی ڈی ڈی سی اے کےصدرتھے۔ اس لئے ہم نے متفقہ طورپرفیصلہ کیا ہےکہ اس اسٹیڈیم کا نام ارون جیٹلی کےنام پررکھا جائے۔ جیٹلی کی حمایت اورحوصلہ افزائی ہی سے وراٹ کوہلی، وریندرسہواگ، گوتم گمبھیر، آشیش نہرا، رشبھ پنت اوربہت سے دوسرے کرکٹروں نےہندوستانی ٹیم میں جگہ بنائی اورہندستان کا نام روشن کیا۔
      First published: