دوحہ : قطر میں فیفا عرب کپ 2021 کا آغاز ہوگیا ہے ۔ یہ ٹورنامنٹ ایسے وقت میں منعقد ہورہا ہے جبکہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کو صرف ایک سال کا ہی وقت باقی رہ گیا ہے ۔ فیفا عرب کپ کے ایک میچ میں قطر نے بحرین کو ایک صفر سے ہرادیا جبکہ ایک دوسرے میچ میں تیونیسا نے موریطانیہ کو پانچ ایک سے شکست دی ۔ وہیں ایک دیگر مقابلہ میں عراق اور عمان کے درمیان میچ ایک ایک سے ڈرا پر ختم ہوا ۔
ٹورنامنٹ میں کتنی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔فیفا عرب کپ 2021 میں کل سولہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، جن کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
گروپ اے : قطر ، عراق ، عمان ، بحرین
گروپ بی : تیونیسیا ، متحدہ عرب امارات ، شام ، موریطانیہ
گروپ سی : مراقش ، سعودی عربیہ ، جورڈن اور فلسطین
گروپ ڈی : الجیریا ، مصرف ، لبنان اور سوڈان
ٹورنامنٹ کا فارمیٹ کیا ہے ؟ہر ایک ٹیم تین گروپ میچیز کھیلے گی اور ہر گروپ سے ٹاپ کی دو ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جائیں گی ۔ کوارٹر فائنل کے میچیز دس اور گیارہ دسمبر کو کھیلے جائیں گے ۔
کوارٹر فائنل کی چار فاتح ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی ، جہاں سے دو ٹیمیں فائنل میں جگہ بنائیں گی ۔ سیمی فائنل کے میچیز 18 دسمبر کو کھیلے جائیں گے ۔
کن کن اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے میچیزٹورنامنٹ کے سبھی میچیز ملک کے چھ اسٹیڈیموں میں کھیلے جائیں گے ۔ ان میں سے چار اسٹیڈیمس ایسے ہیں ، جہاں پہلے بھی فٹ بال کے میچ کھیلے جاچکے ہیں ۔ راس ابو عبید اسٹیڈیم اور البیت اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ کھیلے گئے ۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔