ہوم » نیوز » اسپورٹس

ایوارڈ لینے اسٹیج پر پہنچی معروف خاتون فٹ بالر کو شہوت انگیز رقص کیلئے کہا گیا ، تنازع

ایڈا هیگربرگ دنیا کی پہلی خاتون فٹبالر بن گئی ہیں جنہیں ممتاز 'بیلن ڈی اور ' ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، اگرچہ اس تاریخی لمحے میں اس وقت تنازعہ پیدا ہو گیا جب فرانسیسی ڈی جے مارٹن سولوگ نے ایڈا سے اسٹیج پر شہوت انگیز رقص 'ٹورك' کرنے کے لیے کہہ دیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 05, 2018 01:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایوارڈ لینے اسٹیج پر پہنچی معروف خاتون فٹ بالر کو شہوت انگیز رقص کیلئے کہا گیا ، تنازع
فوٹو : اے ایف پی

ایڈا هیگربرگ دنیا کی پہلی خاتون فٹبالر بن گئی ہیں جنہیں ممتاز 'بیلن ڈی اور ' ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، اگرچہ اس تاریخی لمحے میں اس وقت تنازعہ پیدا ہو گیا جب فرانسیسی ڈی جے مارٹن سولوگ نے ایڈا سے اسٹیج پر شہوت انگیز رقص 'ٹورك' کرنے کے لیے کہہ دیا۔

سال کے بہترین بین الاقوامی فٹبالر کو دیئے جانے والے ایوارڈ بیلن ڈی اور سے پہلی بار کسی خاتون فٹبالر کو بھی نوازا گیا۔ پیرس میں منعقد بڑی تقریب میں کروشیا کے لوکا موڈرچ اس بار مرد فاتح بنے جبکہ پہلی بار خواتین کی کلاس میں یہ ایوارڈ اولمپکس ليونس کی کھلاڑی اور ناروے کی اسٹرائیکر ایڈا کو دیا گیا۔ ایڈا نے خواتین چمپئنز لیگ کے خطاب کے لئے اپنی ٹیم کی کامیاب قیادت کی تھی اور فائنل میں ٹیم کے لئے گول بھی کیا تھا۔

اگرچہ ایڈا جب ایوارڈ لینے کے لئے پلیٹ فارم پر پہنچیں تو پروگرام کی سہ میزبانی کر رہے مارٹن نے خاتون فٹبالر سے پلیٹ فارم پر ہی ٹورك رقص کرنے کے لیے اپیل کر دی۔ اس اپیل کو سن کر ایڈا نے سرے سے انکار کر دیا۔ لیکن اس کے بعد یہ معاملہ بحث کا موضوع بن گیا جس کے لئے بعد میں فرانسیسی ڈی جے مارٹن کو عوامی طور پر معافی مانگنی پڑ گئی۔

ٹورك ایک قسم کا افریقی رقص ہے جو کافی شہوت انگیز ہوتا ہے۔ گیت کار اور ریڈیو میزبان مارٹن نے ایڈا سے بعد میں ذاتی طور پر معافی مانگی۔ انہوں نے لکھاکہ میں سوشل سائٹس پر اس معاملے میں جو ردعمل ملا ہے اسے پڑھ کر بہت حیران ہوں۔ میں کسی کو دکھی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ یہ میری انگلش اور انگلش ثقافت کی وجہ سے ہوا جو بہت اچھی نہیں ہے۔ میں نے ایک مذاق کیا تھا اور وہ بری نیت سے نہیں تھا۔ میں اس کے کیلئے معافی مانگتا ہوں۔

وہیں خود لیون کی کھلاڑی نے بھی اس معاملے پر لوگوں کی رائے اور اس معاملے کو ان کی تضحیک سے جوڑنے پر حیرانی ظاہر کی ہے۔ ایڈا نے لکھاکہ مجھے بالکل بھی غلط نہیں لگا جیسا لوگ سوچ رہے ہیں۔ مارٹن شو کے بعد میرے پاس آئے تھے اور مجھ سے معافی بھی مانگی۔ میرے لئے بیلن ڈی اور بہت اہم ہے اور یہی اہم چیز ہے۔

First published: Dec 05, 2018 01:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading