உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    FIFA: فیفا نے انڈین فٹ بال فیڈریشن کو کیا معطل! پھر ہندوستان میں ہونے والے انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کا کیا ہوگا؟

    ہندوستان 11 سے 30 اکتوبر تک انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا ہے۔

    ہندوستان 11 سے 30 اکتوبر تک انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا ہے۔

    عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی نے اس خلاف ورزی کو فیفا کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ فیفا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) اپنے روزمرہ کے معاملات پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر لیتا۔

    • Share this:
      فیفا (FIFA) نے پیر کے روز انڈین فٹ بال فیڈریشن (Indian Football Federation) کو تیسرے فریقوں کے غیر ضروری اثر و رسوخ کی وجہ سے فوری طور پر معطل کر دیا ہے، جس سے ملک میں اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ (U-17 Women’s World Cup) کے انعقاد کو خطرہ لاحق ہو گیا۔

      عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی نے اس خلاف ورزی کو فیفا کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ فیفا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) اپنے روزمرہ کے معاملات پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر لیتا۔

      سابق سربراہ پرافل پٹیل (Praful Patel) نئے انتخابات کے بغیر اپنی مدت سے زیادہ عہدے پر رہنے کے بعد اے آئی ایف ایف (AIFF) بد نظمی کا شکار ہے اور منتظمین کے ذریعہ چلایا جا رہا ہے، جسے عدالتوں نے غلط قرار دیا۔ ہندوستان 11 سے 30 اکتوبر تک انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      اس سے قبل ہندوستان میں 2020 کا ٹورنامنٹ منسوخ کردیا گیا تھا اور پھر کووڈ 19 کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: