آج سے شروع ہورہا ہے انڈر-17 خواتین فیفا ورلڈ کپ، ہندوستان سمیت 16 ٹیمیں لے رہی ہیں حصہ
آج سے شروع ہورہا ہے انڈر-17 خواتین فیفا ورلڈ کپ، ہندوستان سمیت 16 ٹیمیں لے رہی ہیں حصہ
ٹورنامنٹ کی سب سے بہترین اسکورر رہیں لینڈاکام سیرتو پر اس مرتبہ جارحانہ کھیل کا انحصار رہے گا۔ وینگر کے طور پر انیتا اور نیتو لینڈا ہوں گی۔ مڈ فیلڈ میں شیلکی دیوی پر ذمہ داری ہوگی۔
فیفا انڈر-17 خواتین ورلڈ کپ میں میزبان ہندوستان آج منگل کو یہاں 2008 کی رنر اپ اور خواتین فٹ بال میں نمبر ایک امریکہ کے خلاف جب اپنی مہم شروع کرے گا تو اس کی کوشش اس مضبوط ٹیم کو کڑی ٹکر دینے کی ہوگی۔
ہندوستان نے میزبان کے طور پر 16 ٹیموں کے اس عالمی ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ ہندوستان کے علاوہ مورکو اور تنزانیہ اس ٹورنامنٹ میں داخلہ حاصل کرنے والی ٹیموں میں ہیں۔ ہندوستانی ٹیم گروپ اے میں ہے، جہاں امریکہ اور موروکو کے علاوہ برازیل بھی ہے۔ لینڈاکام پر جارحانہ انحصار
استم اوراوں کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑی وہ ہیں جنہوں نے انڈر-18 خواتین سیف چمپئن شپ جیتی تھی۔ ٹورنامنٹ کی سب سے بہترین اسکورر رہیں لینڈاکام سیرتو پر اس مرتبہ جارحانہ کھیل کا انحصار رہے گا۔ وینگر کے طور پر انیتا اور نیتو لینڈا ہوں گی۔ مڈ فیلڈ میں شیلکی دیوی پر ذمہ داری ہوگی۔ امریکہ کی ٹیم لگاتار تیسری اور مجموعی طور پر 5ویں مرتبہ حصہ لے رہی ہیں۔
03 مقامات بھونیشور، گوا اور نوی ممبئی میں منعقد ہوگا ٹورنامنٹ
30 اکتوبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا، دفاعی چیمپئن اسپین کی ٹیم ہے، جس نے 2018 میں ٹائٹل جیتا تھا۔
ہندوستان لیگ راؤنڈ میں اپنے تینوں میچ (11 اکتوبر بمقابلہ امریکہ، 14 اکتوبر بمقابلہ موروکو اور 17 اکتوبر بمقابلہ برازیل) بھونیشور میں کھیلے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔