உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں BTSاور نورا فتیحی بکھیریں گے جلوہ، جانیے مزید تفصیل

    فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں BTSاور نورا فتیحی بکھیریں گے جلوہ، جانیے مزید تفصیل۔(تصویر ٹوئٹر: FIFA World Cup)

    فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں BTSاور نورا فتیحی بکھیریں گے جلوہ، جانیے مزید تفصیل۔(تصویر ٹوئٹر: FIFA World Cup)

    افتتاحی تقریب کا انعقاد 21 نومبر کو ہونا تھا، لیکن فیفا نے قطر کے کہنے پر 20 نومبر کی تاریخ کو طئے کیا۔ اس میں ہندوستانی اداکارہ ، ڈانسر اور ماڈل نورا فتیحی دکھائی دے سکتی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Qatar
    • Share this:
      قطر میں آج 20 نومبر کو 22ویں فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز ہوجائے گا۔ 18دسمبر تک چلنے والے اس ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چار چار ٹیموں کو آٹھ گروپوں میں بانٹا گیا ہے۔ آل بائط اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوگا اور یہیں پر ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ سے پہلے افتتاحی تقریب میں کئی اسٹار دکھائی دیں گے۔

      افتتاحی تقریب کا انعقاد 21 نومبر کو ہونا تھا، لیکن فیفا نے قطر کے کہنے پر 20 نومبر کی تاریخ کو طئے کیا۔ اس میں ہندوستانی اداکارہ ، ڈانسر اور ماڈل نورا فتیحی دکھائی دے سکتی ہیں۔ فیفا نے پچھلے مہینے ورلڈ کپ کے لیے اپنا اینتھم سانگ ’لائٹ دی اسکائی‘ ریلیز کیا تھا۔ اس میں نورا فتیحی نظر آئی تھیں۔ اب اوپننگ سریمنی میں وہ اسٹیج پر دکھائی دے سکتی ہیں۔

      افتتاحی تقریب کب دیکھنے کو ملے گی؟
      افتتاحی تقریب 20 نومبر (اتوار) کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہ قطر اور ایکواڈور کے درمیان ہونے والے پہلے میچ سے پہلے دیکھنے کو ملے گی۔

      افتتاحی تقریب کتنے بجے دیکھ سکتے ہیں؟
      قطر میں افتتاحی تقریب ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگی۔ اس کے بعد رات ساڑھے 9 بجے سے قطر اور ایکواڈور کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

      ہندوستان میں افتتاحی تقریب کس چینل پر دیکھ سکتے ہیں؟
      فیفا ورلڈ کپ نشر کرنے کے حقوق سپورٹس 18 کو حاصل ہیں۔ اسپورٹس 18 کے علاوہ آپ اسپورٹس 18 ایچ ڈی چینل پر افتتاحی تقریب اور میچز دیکھ سکتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کی آمدنی، ٹکٹ کی قیمت اور لاگت سے متعلق یہ ہیں تفصیلات

      یہ بھی پڑھیں:
      ٹی20 ورلڈ کپ کی ہار کے بعد BCCIنے چیتن شرما کی قیادت والی سینیئر سلیکشن کمیٹی کو کیابرخاست

      افتتاحی تقریب اور ورلڈ کپ کے میچز فون یا لیپ ٹاپ پر کیسے دیکھیں؟
      ورلڈ کپ کے میچوں کی لائیو اسٹریمنگ اور افتتاحی تقریبات Jio سنیما ایپ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: