உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گھانا کے خلاف میچ میں رونالڈو نے بنایا ورلڈ ریکارڈ، اس مقام کو میسی-میراڈونا تک نہیں چھو پائے

    گھانا کے خلاف میچ میں رونالڈو نے بنایا ورلڈ ریکارڈ، اس مقام کو میسی-میراڈونا تک نہیں چھو پائے

    گھانا کے خلاف میچ میں رونالڈو نے بنایا ورلڈ ریکارڈ، اس مقام کو میسی-میراڈونا تک نہیں چھو پائے

    میچ کی بات کریں تو رونالڈو کی پرتگال ٹیم نے گھانا کو کافی دلچسپ مقابلے میں 3-2 سے ہرادیا۔ میچوں کے پانچوں گول آخری 25 منٹ میں آئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Doha
    • Share this:
      پرتگال کے اسٹار اسٹرائکر اور کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ رقم کی ہے۔ وہ فیفا ورلڈ کپ کے پانچ سیزن میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے، جسے لیونل میسی، ماراڈونا اور پیلے جیسے قدآور بھی حاصل نہیں کرپائے ہیں۔ رونالڈو اس سے پہلے 2006،2010،2014،2018 فیفا ورلڈ کپ میں بھی گول داغ چکے ہیں۔ رونالڈو کا یہ فیفا ورلڈ کپ میں 18واں میچ رہا اور انہوں نے سبھی ورلڈ کپ کو ملا کر آٹھواں گول داغا ہے۔

      رونالڈو اپنے ملک کے لیے فیفا ورلڈ کپ میں سب سے نوجوان اور سب سے عمردراز گول اسکورر بن گئے ہیں۔ یعنی وہ پرتگال کے لیے فیفا ورلڈ کپ میں سبس ے نوجوان گول اسکورر اور اب گھانا کے خلاف گول داغنے کے بعد سب سے عمر دراز گول اسکورر بن گئے ہیں۔ ایسا کرنے والے دنیا کے وہ تیسرے کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے کروشیا کے ایویسا اولیچ اور ڈنمارک کے مائیکل لاڈروپ ایسا کرچکے ہیں۔

      رونالڈو نے میجر ٹورنامنٹس یعنی فیفا ورلڈ کپ اور یوروپ کپ ملا کر 14 میچوں میں 13 گول داغے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ تین الگ الگ ورلڈ کپ میں پینالٹی پر گول داغنے والے بھی دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
      रोनाल्डो ने पेनल्टी पर गोल दागा

      دراصل، میچ کے 65ویں منٹ میں رونالڈو کو گھانا کے باکس کے اندر سلیسو نے گرادیا اور فاول کیا۔ اس پر ریفری نے پرتگال کو پینالٹی آفر کیا۔ پرتگال کے کپتان نے گول داغ کر تاریخ رقم کردی۔ یہ ان کا 118واں بین الاقوامی گول رہا۔ وہ بین الاقوامی گول کے معاملے میں نمبر ون ہیں۔
      मैच के दौरान रोनाल्डो

      یہ بھی پڑھیں:
      فیفا ورلڈ کپ 2022: فٹ بال کھلاڑیوں کو ملنے والے کپ اور گفٹ باکس کا اترپردیش کنیکشن!

      یہ بھی پڑھیں:
      نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے یکروزہ میچ کے لیے وسیم جعفر نے منتخب کی بے حد خطرناک ٹیم

      میچ کی بات کریں تو رونالڈو کی پرتگال ٹیم نے گھانا کو کافی دلچسپ مقابلے میں 3-2 سے ہرادیا۔ میچوں کے پانچوں گول آخری 25 منٹ میں آئے۔ پرتگال کے لیے رونالڈو نے 65ویں منٹ، جوآو فیلکس 78ویں منٹ اور رافیل لیاو نے 80ویں منٹ میں گول کیا۔ وہیں، گھانا کے لیے آندرے اے یو نے 73ویں منٹ اور عثمان بخاری نے 89ویں منٹ میں گول کیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: