اپنا ضلع منتخب کریں۔

    فیفا ورلڈ کپ 2022: ڈیجیٹل ویورز نے ٹی وی کو چھوڑا پیچھے، جانئے جیو سنیما پر کتنے لوگوں نے دیکھے میچز

    فیفا ورلڈ کپ 2022: ڈیجیٹل ویورز نے ٹی وی کو چھوڑا پیچھے، جانئے جیو سنیما پر کتنے لوگوں نے دیکھے میچز  (AP)

    فیفا ورلڈ کپ 2022: ڈیجیٹل ویورز نے ٹی وی کو چھوڑا پیچھے، جانئے جیو سنیما پر کتنے لوگوں نے دیکھے میچز (AP)

    FIFA World Cup 2022 : ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب ڈیجیٹل ویورز نے ٹی وی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ یہی وجہ ہے جیو سنیما ایپ 20 نومبر سے اب تک آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پر تین ہفتوں کیلئے ڈاون لوڈ کیا جانا والے نمبر ون مفت ایپ بن گیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل مقابلہ اتوار کو فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا گیا ہے ۔ خطابی مقابلہ میں کانٹے کی ٹکر کے بعد ارجنٹینا نے پینالٹی شوٹ آوٹ میں جیت درج کی ۔ 90 منٹ کے کھیل کے بعد اسکور دو دو کی برابری پر تھا ۔ اضافی 30 منٹ کے کھیل کے بعد اسکور تین تین کی برابری پر رہا ۔ اس کے بعد پینالٹی شوٹ آوٹ سے میچ کا نتیجہ نکلا ۔ حالانکہ ہندوستان فیفا ورلڈ کپ رینکنگ میں کافی نیچے ہے ، لیکن ہندوستان میں فٹ بال کے تئیں پیار کم نہیں ہوا ہے ۔

      فیفا ورلڈ کپ 2022 ہندوستان میں اب تک سب سے زیادہ دیکھے جانے والا فٹ بال ورلڈ کپ رہا ہے ۔ صرف جیو سنیما پر ہی 100 ملین سے زیادہ فٹبال کے شائقین فیفا کے میچز کا مشاہدہ کیا ہے ۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب ڈیجیٹل ویورز نے ٹی وی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ یہی وجہ ہے جیو سنیما ایپ 20 نومبر سے اب تک آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پر تین ہفتوں کیلئے ڈاون لوڈ کیا جانا والے نمبر ون مفت ایپ بن گیا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: FIFA World Cup Final: پینالٹی شوٹ آوٹ میں فرانس کو ہراکر ارجنٹیا بنا ورلڈ چیمپئن


      یہ بھی پڑھئے: FIFA World Cup: نورا فتیحی سمیت ان اسٹارس نے کیا ورلڈ کپ میں پرفارم، دیپیکا بھی آئیں نظر


      اس کے علاوہ نیز ای کامرس، بینکنگ ، فائنانشیل سروسز ، آٹو ، فیشن ، ہوسپیٹلیٹی اور فن ٹیک کے 50 سے زیادہ برانڈز نے وائیکام 18 اسپورٹس کی فیفا ورلڈ کپ کی پیش کش میں شمولیت اختیار کی ۔ جیو سنیما نے شائقین کے لائیو دیکھنے کو تجربہ کو ہائپ موڈ کے ذریعہ کافی بڑھا دیا ۔

      خیال رہے کہ اس مرتبہ کا فیفا ورلڈ قطر کے اندر کھیلا گیا تھا ۔ قطر نے فیفا ورلڈ کپ کیلئے کافی تیاریاں کی تھیں ۔ قطر میں 8 اسٹیڈیموں میں میچز کھیلے گئے تھے ۔ ارجنٹیا اور فرانس کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل میچ دوحہ لوسیل اسیڈیم میں کھیلا گیا ۔ لوسیل اسٹیڈیم قطر کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے اور یہاں پر ایک وقت میں تقریبا 89 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی صلاحیت ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: